مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 173 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 173

173 مطلب:۔گورو گوبند سنگھ جی دسم گرنتھ میں فرماتے ہیں کہ جب دنیا میں لوگ خدا کو چھوڑ دیں گے اور ہر ایک اپنی بڑائی کرے گا اور وہ دوسرے کو حقارت سے دیکھے گا اور لوگ خدا کی عبادت چھوڑ دیں گے اور دہر یہ ہو جائیں گے۔تب خدا کی صفت قہاریت جوش میں آوے گی اور وہ ایک شخص کو اصلاح خلق کے لئے مبعوث فرمائے گا۔۴۔امام مہدی قوم مغل سے ہوگا وہ مستقل مزاج اور خلیق ہوگا۔دجال کو یدھ یعنی قتل کر دے گا۔آخر کا ر لوگ عاجز آجائیں گے اور وہ آہستہ آہستہ دنیا پر فتح پائے گا۔اور چوبیسواں اوتار (کرشن ثانی) یعنی شری نہ کلنک اوتار وہی ہوگا جس کی قو میں منتظر ہوں گی جیسے کہ خود حضرت مسیح موعود قادیانی نے لیکچر سیالکوٹ صفحہ ۳۳ میں دعویٰ کیا کہ میں مسلمانوں کے لئے مسیح موعود ہوں اور ہندوؤں وغیر ہم کے لیے نہہ کلنک اور کرشن خانی ہوں۔گرنتھ صاحب میں لکھا ہے کہ وو " بلے چھلن سبل علن بھگت پھیلن کا ہن کر۔نہ کلنک بجے ڈنکہ چڑھے چڑھو دل روند جیو “ (دیکھوگرنتھ صاحب صفحہ ۱۲۹۸) بھاٹ جی فرماتے ہیں کہ مہاراج نے باون روپ ہو کر راجہ بل کو چھلن کیا اور پاپیوں اور ظالموں کا نشٹ کیا اور بھگتوں یعنی تا بعد اروں کو ترقی دی، سر سبز کیا اور مہاراج کرشن جی جب نہر کلنک ہو کر دوبارہ تشریف لاویں گے تو اس وقت رڈ سورج اور اندر بمعنی چاند ان کے ساتھ ہوں گے یعنی اس کے گواہ ہوں گے۔یہ پیشگوئی ۱۸۹۴ء میں پوری ہوچکی ہے۔۵۔آنے والے گورو کا مقام تاں مردانے نے پچھیا۔گورو جی۔کبیر بھگت جیہا کوئی اور بھی ہوئیا ہے۔سری گرونانک جی آکھیا۔مردانیاں۔اک جھیٹا ہوسی۔پر آساں توں پیچھے سو برس توں ہوسی۔پھر مردانے پچھیا۔جی کیہڑے تھا ئیں اتے ملک وچ ہوسی ؟ تاں گورو نے کہیا۔مردانیاں وٹالے دے پر گنے وچ ہوسی۔سُن مردانیاں نر نکار دے بھگت سب اگو روپ ہندے ہن۔پر اوہ کبیر بھگت نالوں وڈا ہوسی۔(دیکھو ساکھی بھائی بالا والی۔وڈی ساکھی صفحہ ۲۵۱ مطبوعہ مفید عام پریس منشی گلاب سنگھ اینڈ سنز ) ترجمہ:۔تب مردانے نے پوچھا۔گورو جی ! کوئی بھگت کبیر جیسا بھی ہوا ہے؟ گور و صاحب