مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 174
174 نے فرمایا:۔اے مردانے ایک زمیندار ہوگا لیکن ہم سے سو سال کے بعد ہوگا پھر فرمایا کہ وہ گورو پرگنہ بٹالہ یعنی تحصیل بٹالہ میں ہوگا۔اے مردانے سنو! خدا کے بھگت سب ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِم (البقرة: ۲۸۶) لیکن وہ بھگت کبیر سے بڑا ہوگا۔فَضَّلْنَا بَعْضُهُمْ عَلَى بغض (البقرة: ۲۵۲) یعنی ہم نے بعض کو بعض پر بزرگی دی ہے۔پس یہ گور و مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود ہیں جو حسب حديث الْحَارِثُ ابْنُ حَرَّاتٍ (سنن ابوداؤ د کتاب المہدی) معز ز زمیندار ہیں۔اعتراض:۔بھائی سیواسنگھ جی کہتے ہیں کہ بابا ہنڈال جٹ کے چیلوں نے یہ ساکھی جنم ساکھی میں ڈال دی اور آنے والا گور و ہنڈال جٹ ہوگا۔اس کے مصداق حضرت مرزا صاحب قادیانی نہیں ہیں۔جواب :۔صفحہ ۲۵۱ میں ہنڈال کا نام ونشان بھی نہیں۔باقی رہا یہ کہ ہنڈال نے یہ پر سنگ خود ڈال دیا ہے تو یہ بھی غلط ہے کیونکہ ہنڈال جنڈیا نہ ضلع امرت سر میں ہوا۔نہ کہ پرگنہ بٹالہ میں۔دیکھو تاریخ گور و خالصہ صفحہ ۷۰۶۔پس اس پر سنگ سے ہنڈال اور اس کے مریدوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔