مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 172 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 172

172 مذہب کو فراموش کر چکی ہوں گی۔اس گرو کی بعثت کے قریب فساد عظیم برپا ہوگا۔ایسے وقت میں وہ بھگت ایشور کی پوجا کرے گا۔اس کی بڑی بیوی چندری یعنی حق کی مخالف ہوگی اور لوگوں اور شریکوں کے ہاں جا جا کر غیبت کیا کرے گی اور بُرے لوگ اس بھگت کو ایذاء دیں گے اور وہ گر و ڈھٹوں کو چن چن کر دعائے مباہلہ سے ) ہلاک کرے گا۔چنانچہ امریکہ کا ڈوئی اورلیکھر ام آریہ مباہلہ سے ہلاک ہوئے۔۳۔مرزا مہدی ہوگا اور کرشن اوتار ( دسم گرنتھ گورو گوبند سنگھ جی کا) تو مر چھند : جنگ جیتو جب سرب تب باڈھیوات گرب دیا کال پڑکھ بسار ایہہ بھانت کیں بچار جگت جیت میں غلام اپنا جیاوت دجال کا حال نام یعنی دنیا میں دجال عام طور سے غلبہ حاصل کرے گا اور بہت غصہ میں آکر سب کو زیر کر کے غلام بنالے گا اور خدا کو چھوڑ کر اور دنیا کو غلام بنا کر اپنا نام جپاوے گا۔جنگ ایس ریت چلائے سرائر پتر پھرائے نہیں کال پرکھ جنت نہیں دیو جاپ بهننت تب کال دیور سائے اک اور پرکھ بنائے رچے انس مهدی میر رسونت ہمبیر نہ توں کو بدھ کیں پین آپ موکیلیں جگ جیت آپ نہ کیں انت اکال ادھین ایہہ بھانت پورن سدھار بھئے چوٹیں اوتار مرزا امام مہدی اور کرشن اوتار ہو گا۔دجال کو قتل کرے گا۔مہدی میر سے مہدی مرزا مراد ہے کیونکہ جنم ساکھی کے صفحہ ۴۰۰ پر ساکھی میر بابر میں بابر مغل بادشاہ کوسری گورو نانک جی نے میر بابر کئی بار کہا ہے۔