مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 62
62 برہمن کو قتل کر کے ایک تو سور بن جائے، دوسرا کتا اور تیسرا بھیڑیا وغیرہ۔اس کی تین صورتیں ہوسکتی ہیں۔صورت اول یہ ہے کہ اختلاف جون اس لئے ہے کہ نوعیت قتل میں فرق ہے اگر برہمن کو نگا کر کے مارا جائے تو سو را ور اگر کپڑے سمیت مارا جائے تو بکرا اور اگر جوتے سے مارا جائے تو گائے اور اگر الٹا کر کے یا درخت پر لٹکا کر مارا جائے تو بھیڑیا اور اونٹ۔دوسری صورت یہ ہے کہ برہمنوں میں فرق ہے۔اگر کسی برہمن بچہ کو مارا جائے تو فلاں جون اور جوان برہمن کو مارا جائے تو فلاں جون اور اگر بوڑھے کو مارا جائے تو فلاں جون۔تو یا یہ اختلاف نوعیت قتل کی وجہ سے ہوگا یا نوعیت مقتول کی وجہ سے ہوگا۔تیسری صورت یہ ہے کہ نوعیت قاتل میں فرق ہے قتل کرنے والا بچہ۔جوان یا بوڑھا ہو یا نوعیت مقتول میں کہ عورت کو مارے یا مردکو۔غرضیکہ اس اختلاف کی وجہ بتا ئیں کیا ہے؟ ( نیز ستیارتھ پرکاش ب ۹ دفعه ۴۷ ) ۱۴۔ہم کہتے ہیں کہ جب ایشور نے ایک انسان کو اس کے اعمال کی وجہ سے سو کر بنایا تو سور کے لئے ضروری ہے کہ وہ گوشت کھائے۔تو معلوم ہوا کہ تناسخ کے ماننے سے گوشت خوری اور جیو ہتیا ماننی پڑتی ہے۔۱۵۔اگر مختلف جونوں میں جانا بطور سزا و جزا ہے اور سزا اصلاح کے لئے دی جاتی ہے تو پھر سزا یا جزا یافتہ روح کو علم ہونا چاہیے کہ مجھ کو فلاں عمل کی وجہ سے سزامل رہی ہے تا کہ وہ آئندہ کو اس گناہ سے بچے ورنہ یہ اندھیر نگری والا حال ہوگا۔کیا کوئی آریہ بتا سکتا ہے کہ وہ اندھا کا نا بالنگڑ اکس جرم کی وجہ سے بنایا گیا ہے یا اس کی والدہ یا بیوی کس عمل کی سزا میں عورت بنائی گئی ہے؟ ہر گز نہیں۔۱۶۔میں (خدا) خود ہی یہ کہتا ہوں جو دیوتاؤں یا انسانوں کا پیارا ہوں کہ میں جس کے لئے چاہتا ہوں اس کو بُرا بناتا ہوں۔جس کو چاہتا ہوں اسے برہما بناتا ہوں۔جس کو چاہتا ہوں رشی بناتا ہوں اور جس کے لئے چاہتا ہوں اسے معظمند بناتا ہوں۔“ ( اتھروید ) اس حوالے سے تناسخ باطل ہو گیا کیونکہ پر میشور کے اختیار میں ہو گیا۔اعمال کی ضرورت ہی نہ رہی۔۱۷ سوال:۔جب اختلاف دنیا کی وجہ یہ نہیں تو اور کیا ہے؟ جواب:۔قرآن شریف فرماتا ہے: وَلَوْ بَسَط اللهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي الْأَرْضِ (الشوری: ۲۸) یعنی ہم نے اختلاف دنیا کا اس لئے رکھا ہے تا کہ انتظام عالم میں خلل واقع نہ ہو۔