مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 61 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 61

61 پھر اگر وہ مکتی یافتہ روحوں کو بار بار جونوں کے چکر میں نہ لائے تو دنیا کیونکر چلے۔اس طرح تو آہستہ آہستہ تمام ارواح اس کے ہاتھ سے چلے جائیں گے اور وہ خالی ہاتھ ہو بیٹھے گا۔(دیکھو ستیارتھ پرکاش ب ۹ دفعه ۲۳ ۲۴) سیکتی خانہ سے کروڑ ہا سال کے بعد نکالا جاتا ہے۔اگر یہ مسئلہ سچا ہوتا تو ہم کہتے ہیں کہ زمین بڑی ہونی چاہیے تھی ورنہ اتنے عرصہ کے لوگ اس پر آ ہی نہیں سکتے۔۹۔دنیا کا کارخانہ جو انواع و اقسام کا بہت بڑے تناسب سے قائم ہے اگر اسے کرموں کا نتیجہ خیال کیا جائے تو پھر یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ ممکن ہے کہ کسی وقت میں تمام مرد عورتیں ہو جا ئیں تمام عورتیں مرد ہو جائیں مگر ایسا ہوتا نہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تناسخ باطل ہے۔۱۰۔اگر تناسخ برحق ہے تو آریوں کا یہ دعویٰ کہ پر میشور بڑا دیا لو کر پالو ہے باطل ہے کیونکہ انسان کو جو کچھ مل رہا ہے وہ اس کے پہلے کرموں کا نتیجہ ہے۔خدا اُسے کچھ دے نہیں سکتا مگر وہی جو اس نے پچھلے اعمال کئے اور اس کا بدلہ اگر وہ کرم نہ کرتے تو وہ کچھ بھی نہ دیتا۔پس پرمیشور کا ان پر کوئی احسان نہیں اور نہ ہی وہ دیا لو اور کر پالو ہے بلکہ مجبور ہے۔ا۔تناسخ کے ماننے سے دنیا سے پیار محبت اور اخلاق فاضلہ اُڑ جاتے ہیں کیونکہ جو کسی کے ساتھ احسان کرے گا وہ یہی سمجھے گا کہ مجھے اپنے کرموں کے نتیجہ میں مل رہا ہے۔دوسرا چاہے اپنی جان و مال، عزت بھی کیوں نہ قربان کر دے۔۱۲۔تناسخ کے ماننے سے لازم آئے گا کہ پر میشور بہت ہی کمزور اور چھوٹی موٹی حکومت کے قابل بھی نہیں کیونکہ کسی ادنیٰ سے ادنی داروغہ کے جیل خانہ میں سے کسی کو یہ ہمت نہیں ہوتی کہ اس کے قیدی کوئی بلا تحاشا آزاد کرتا چلا جائے اور وہ داروغہ جیل چوں تک بھی نہ کرے مگر برعکس اس کے روز مرہ دیکھتے ہیں کہ لاکھوں اور کروڑوں قیدی چھریوں اور بندوقوں کے ذریعہ مسلمان عیسائی اور ہنود آزاد کرتے جاتے ہیں اور کوئی ان کو روکتا تک نہیں۔پس ایک روح ذبح کرنے والے لوگ اور بھیڑیئے ، شیر اور چیتے وغیرہ تمام ان جانوروں پر جن کو وہ کھاتے ہیں اور اُن کی روحوں کو آزاد کرتے ہیں۔اُن پر احسان کرتے ہیں اور مسلمان تو بہت ہی احسان کرتے ہیں۔۱۳۔منوسمرتی ادھیائے ۱۲ شلوک ۵۵ میں لکھا ہے کہ براہمن کو قتل کرنے کے نتیجہ میں سور، کتا، گائے، بکرا،اونٹ، بھیڑیا وغیرہ جونوں میں قاتل کو جانا پڑتا ہے۔اس پر سوال یہ ہے کہ کیا وجہ ہے کہ