مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 59 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 59

59 ہوئے۔آریوں کی مسلمہ کتب سے ثابت ہے دیکھ حوالہ پر کرتی کو اپنی قدرت سے پیدا کیا۔“ رگوید بھاش بجوم کا صفحہ ۸ے طبع سوم و منوسمرتی ادھیائے نمبر اشلوک (۸) (۸) زمانہ اگر مقدار فعل کا نام ہے تب زمانہ فعل کی عرض ہوا اور فعل فاعل کا عرض ہوا۔پس زمانہ مخلوق ہوا۔اسی طرح خلا سے مراد اگر وہ محل ہے جس میں کچھ نہیں تو موجود نہیں۔اور اگر خلا اس محل کا نام ہو جس میں کچھ ہو تو وہ حال کی عرض ہے۔پس حال کے مخلوق ہونے سے محل مخلوق ہوا اور اگر خلا محض فرض کیا جائے تو وہ وجودی چیز نہیں بلکہ عدمی ہے ہماری کلام وجود میں ہے کہ سوائے واجب اور کوئی قدیم نہیں۔نہ عدم میں کیونکہ عدم اصلی پر موجود کا قدیم ہے۔الا الواجب تعالی کیونکہ اس کا کوئی عدم نہیں۔(۹) قرآن شریف جو آخری الہامی کتاب ہے وہ ماسوائے اللہ سب کو مخلوق قرار دیتا ہے جیسے فرمایا: (1) اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (الرعد: ۱۷) (۲) خَلَقَ كُلَّ شَيْ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا (الفرقان: ۳) (۳) رَبَّنَا الَّذِي أَعْطَى كُلِّ شَيْ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى (طه: ۵۱) (۴) وَ لَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَ مَا مَسَّنَا مِنْ تُغُوبِ (ق:۳۹) ان آیات میں روح و مادہ وغیرہ ماسوائے اللہ تمام چیزیں آگئیں۔تناسخ تناسخ کے معنے ہیں گناہوں اور نیکیوں کے باعث بار بار جنم لینا۔آریوں کی طرف سے اثبات تناسخ کی بڑی اور ایک ہی دلیل انسانوں میں اختلاف کا پایا جانا ہے۔اس پر مندرجہ ذیل سوال پیڑتے ہیں:۔ا۔ویدوں سے اس کا ثبوت دو کہ تناسخ کا مسئلہ برحق ہے۔نیز یہ کہ اس کی دلیل اختلاف ہے۔-۲۔یہ دلیل دلیل نہیں ہو سکتی۔اس لئے کہ اختلاف کو دیکھ کر یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ پہلے جنم کے اعمال ہیں مثلاً رات کو اگر کوئی جاتا ہو تو اس کے متعلق خیال کیا جائے کہ اس وقت دفاتر ، ڈاکخانہ جات، مدارس اور شفاخانے سب بند ہیں تو یہ شخص اس وقت سوائے چوری کرنے کے اور کہیں نہیں جارہا۔تو جیسے یہ خیال باطل ہے کیونکہ ناممکن ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام سے جار ہا ہو۔اسی طرح یہ خیال بھی باطل ہے کہ اختلاف دنیا کا باعث پچھلے جنم کے اعمال ہی ہیں۔