مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 888
888 ب ” تقلید کو حرام اور مقلدین کو مشرک کہنے ولا شرعاً کافر بلکہ مرتد ہوا۔“ (انتظام المساجد باخراج اهل الفتن عن المساجد صفحہ ۷ مصنفہ مولوی محمد لدھیانوی) ج غیر مقلدین سب بیدین پکے شیاطین پورے ملا عین ہیں۔“ (چابک لیث بر اہلحدیث مصنفہ مولوی محمد ظہیر حسین اعظم گڑھی صفحه ۴ ۳ صفحه ۳۵) در علماء اور مفتیانِ وقت پر لازم ہے کہ بجر ومسموع ہونے ایسے امر کے اس کے کفر اور ارتداد کے فتویٰ میں تردد نہ کریں۔ورنہ زمرہ مرتدین میں یہ بھی داخل ہوں گے۔“ انتظام المساجد باخراج اهل الفتن عن المساجد صفحہ ) ھ جو با وصف اطلاع احوال ان میں سے کسی کا معتقد ہو تو ابلیس کا بندہ جہنم کا کندہ ہے اور ان سفہاء اور ان کے نظراء تمام خبثاء جو شخص ان ملحدوں کی حمایت اور مروت ورعایت کرے ان کی ان باتوں کی تصدیق و تحسین و تو جیہ وتاویل کرے وہ عد وخدا، دشمن مصطفے ہے۔“ (چابک لیث بر اہلحدیث مصنفہ مولوی محمدظہیر حسین اعظم گڑھی صفحه ۴ ۳ صفحه ۳۵) ۴۔دیوبندی کا فرو مرند الف۔"وَبِالْجُمْلَةِ هَؤُلَاءِ الطَّوَائِفُ كُلُّهُمْ كُفَّارٌ مُرْتَدُّونَ خَارِجُوْنَ عَنِ الْإِسْلَامِ بِإِجْمَاعِ الْمُسْلِمِينَ حُسَامُ الْحَرَمَيْنِ عَلى منحر الكفر والمَيْن مع سلیس ترجمہ اردو سمی مبین احکام و تصدیقات اعلام ۱۳۴۵ء مطبوعہ بریلی۔جمادی الاولی ۱۳۲۶ھ بار اول۔مصنفہ مولانا احمد رضا خان صاحب بریلوی صفحه ۲۴) یعنی یہ سب گروہ ( یعنی گنگوہیہ، تھانوی، نانوتویہ ودیوبندیہ وغیرہ) اجماع اسلام کے رو سے کفار اور مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔یادر ہے مندرجہ بالا عربی عبارت اصل کتاب کے صفحہ ۲۴ پر ہے اور اردو تر جمہ صفحہ ۲۵ پر۔خادم ) اس کتاب میں مولانا احمد رضا خان صاحب بریلوی نے (جو کہ فرقہ حنفیہ بریلویہ کے بانی تھے اور مولوی ابوالحسنات صاحب صدر جمعیت العلماء پاکستان اور ان کے والد مولوی دیدار علی مرحوم کے پیر ہیں ) اپنا اور علماء حرمین شریفین کا متفقہ فتویٰ ان کے دستخطوں اور مہروں کے ساتھ شائع کیا ہے جس میں جماعت احمدیہ کے علاوہ دیوبندیوں کے تمام گروپوں کو بھی کافر و مرتد قرار دیا گیا ہے کتاب مذکور کے ٹائٹل پیج پر لکھا ہے:۔