مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 887 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 887

887 چشتیه و قادر یہ نقشبندیہ مجددیہ سب لوگ کافر ہیں۔“ (جامع الشواہد صفحہ ۲ بحوالہ الاعتصام السنۃ مطبوعہ کانپور صفحہ ۷و۸) ب۔” کذب کو قرآن و حدیث میں برابر شرک کے رکھا ہے اس لیے مقلدین پر اطلاق لفظ مشرکین کا تقلید پر اطلاق لفظ شرک کا کیا جاتا ہے دنیا میں آج کل اکثر لوگ یہی مقلد پیشہ ہیں۔وَمَا يُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ (يوسف : ۱۰۷) یہ آیت ان پر بخوبی صادق آتی ہے۔(اقتراب الساعۃ صفحه ۱ از نور احسن خان ۱۳۰۱ھ ) ج۔کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین ان مسائل میں (اول) یا شیخ عبد القادر جیلانی شیئا اللہ کا حاضر و ناظر جان کر ورد کرنا جائز ہے یا نہ اور اس ورد کا پڑھنے والا کیسا ہے؟ الجواب: ”جس کا یہ عقیدہ ہے وہ مشرک ہے جو شخص مجوز اور مفتی ان امور کا ہے وہ رأس المشرکین ہے۔اس کے پیچھے نماز درست نہیں اور اس طرح کا اعتقادر رکھنے والا چاروں مذہب میں کافر اور مشرک ہے۔“ ( مجموعہ فتاوی صفحه ۵۲ مطبوعہ مطبع صدیقی لاہور ) د۔کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس امر میں کہ یہ گروہ مقلدین جو ایک ہی امام کی تقلید کرتے ہیں۔اہل سنت و الجماعت میں داخل ہیں یا نہیں ؟ اور ان کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟ اور ان کو اپنی مسجد میں آنے دینا اور ان کے ساتھ مخالطت اور مجالست جائز ہے یا نہیں؟ الجواب:۔بیشک نماز پیچھے ایسے مقلدین کے جائز نہ ہوگی کہ ان کے عقائد اور اعمال مخالف اہل سنت والجماعۃ ہیں بلکہ بعض عقیدے اور عمل موجب شرک اور بعض مفسد نماز ہیں۔ایسے مقلدوں کو اپنی مسجدوں میں آنے دینا شرعاً درست نہیں۔“ (مجموعہ فتاوی صفحہ نمبر۵۵٬۵۴ مطبع صدیقی لا ہور )۔اہلحدیث کے خلاف اہلسنت کا فتویٰ ستر علماء اہلسنت والجماعۃ کا فتوی:۔الف۔فرقہ غیر مقلدین جن کی علامت ظاہری اس ملک میں آمین بالجبر اور رفع یدین اور نماز میں سینے پر ہاتھ باندھنا اور امام کے پیچھے احمد پڑھنا ہے۔اہلسنت سے خارج ہیں اور مثل دیگر فرق مقلد رافضی و خارجی و غیر ہما کے ہیں۔ان کے پیچھے نماز درست نہیں۔ان سے مخالطت اور مجالست کرنا اور ان کو اپنی خوشی سے مسجد میں آنے دینا شرعا ممنوع ہے۔“ (جامع الشواهد فى اخراج الوهابيين عن المساجد صفحه ۳ تا ۸ بحوالہ کتاب العتصام السنۃ مطبوعہ کانپور صفحہ ۸،۷)