مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 881
881 آئے جبکہ تم مسلمان ہو۔ج۔حضرت یوسف علیہ السلام کی دعا قرآن مجید میں ہے:۔رب تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَالْحِقْنِي بِالصّلِحِينَ (يوسف : ۱۰۲) کہ اے میرے خدا! مجھے مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے اور مجھے صالحین کے ساتھ ملا دے۔و۔موسیٰ علیہ السلام کے ماننے والوں کا نام بھی مسلم ہی تھا۔قرآن مجید میں ہے کہ جب فرعون غرق ہونے لگا تو اس نے کہا۔66 قَالَ أَمَنتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِى أُمَنَتْ بِهِ يَنُوا إِسْرَاءِيْلَ وَآنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ “ (یونس: ۹۱) کہ میں ایمان لاتا ہوں کہ اس خدا کے سوا اور کوئی معبود نہیں جس پر بنی اسرائیل ایمان لاتے ہیں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔اگر موسیٰ علیہ السلام کے ماننے والوں کا نام ” یہودی تھا تو فرعون کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ میں یہودی ہوتا ہوں نہ یہ کہ مسلمان ہوتا ہوں۔ھ۔حضرت سلیمان علیہ السلام کے ماننے والوں کا نام بھی مسلمان ہی تھا۔ملاحظہ ہو قرآن مجید میں ہے حضرت سلیمان علیہ السلام نے ملکہ بلقیس کو جو خط لکھا اس میں لکھا۔” أَلَّا تَعْلُوا عَلَيَّ وَأَتُونِي مُسلِمِينَ (النمل : ۳۲) کہ میرے بالمقابل سرکشی نہ کرو اور میرے پاس مسلمان ہو کر آ جاؤ۔و۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ماننے والوں کا نام بھی مسلمان ہی تھا۔قرآن مجید میں ہے:۔فَلَمَّا أَحَشَ عِيسَى مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ أَنْصَارِى إِلَى اللَّهِ ۖ قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ أَمَنَا بِاللَّهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسلِمُونَ (ال عمران: ۵۳) کہ جب عیسی علیہ السلام نے محسوس کیا کہ ان کے مخالفین ان کی نبوت کے انکار پر مصر ہیں تو انہوں نے اعلان کیا کہ خدا کے دین کا مددگار کون ہے ؟ حواریوں نے عرض کیا ہم خدا کے دین کے انصار ہیں۔پس اے عیسی آپ گواہ رہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔پس قرآن مجید کی مندرجہ بالا آیات سے صاف طور پر ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ہر بچے نبی کے پیروں کا نام مسلمان ہی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ (ال عمران : (۲۰) خدا کے نزدیک صحیح اور درست ایک ہی مذہب ہے جس کا نام اسلام ہے۔پس خدا کی طرف سے جو بھی نبی آئے گا وہ خدا کے دین اسلام ہی کی طرف انسانوں کو دعوت دے گا اور اس کے ماننے والوں کا نام ”مسلم “ ہی ہوگا۔