مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 880 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 880

880 قائم رہا جب تک کہ عیسی علیہ السلام نہیں آگئے۔تب جا کر بقول معترض اس قوم کا نام بدلا۔اگر قوم نبی سے بنتی ہے اور نئے نبی کے آنے سے پہلے نبی کی قوم کا نام بدل جاتا ہے تو پھر کیوں اس قوم کا نام چودہ سو سال تک نہ بدلا؟ اور اس وقت باوجود اس کے کہ بقول قرآن مجید " ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَقُرًا" (المومنون: ۴۵) وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ “ (البقرة: ۸۸) کہ اللہ تعالیٰ نے پہ یہ پے اور قدم بقدم رسول بھیجے مگر پھر بھی اس قوم کا نام نہ بدلا۔تو اب کیوں نام بدل جائیگا ؟ حقیقت یہ ہے کہ یا تو یہ لوگ علم دین سے بکلی بے بہرہ ہیں جو ایسی مضحکہ خیز باتیں کرتے ہیں کہ ایک طالب علم بھی دیکھ کر بے اختیار ہنس پڑے اور یا جان بوجھ کر مغالطہ آفرینی کر کے اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں۔دوسرا مغالطہ:۔احراری معترض نے دوسرا مغالطہ یہ دیا ہے کہ گویا ” یہودی اس قوم کا نام ہوا جو حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لائی۔حالانکہ تاریخ کا علم رکھنے والے جانتے ہیں کہ یہودی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بعثت سے پہلے بھی موجود تھے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام خود اپنی نبوت سے پہلے بھی یہودی تھے۔پولوس رسول حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان لانے کے باوجود خود کو یہودی قرار دیتا ہے۔(دیکھو اعمال باب ۲۲ آیت۳) کیونکہ یہودی مذہب نہیں بلکہ نسل ہے آج اس وقت دنیا میں لاکھوں عیسائی موجود ہیں جو نسلاً یہودی ہیں۔پس احراری معترض کا یہ کہنا کہ موسیٰ کے ماننے والے ” یہودی“ کہلائے اور حضرت عیسی کے ماننے والے عیسائی بالبداہت باطل ہے۔تیسرا مغالطہ:۔احراری معترض نے تیسرا مغالطہ یہ دیا ہے کہ گویا مسلمان کا نام اور لقب صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد مسلمانوں کو آپ پر ایمان لانے کے باعث دیا گیا۔حالانکہ قرآن مجید سے صاف پتہ لگتا ہے کہ خود حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ماننے والوں کا نام مسلم تھا۔قرآن مجید میں ہے۔الف- مَا كَانَ إِبْرهِيمُ يَهُودِيًّا وَلَا نَصْرَانِيًّا وَلكِنْ كَانَ حَنِيفًا لِما (ال عمران : ۲۸) کہ ابراہیم نہ یہودی تھا نہ عیسائی بلکہ خالص مسلمان تھا۔ب وَوَطى بِهَا إِبْرهِم بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يُبَنِى إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الَّذِيْنَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ (البقرة : ۱۳۳) که حضرت ابراہیم اور حضرت یعقوب نے اپنی اولا د کو یہ وصیت کی کہ خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے دین (اسلام) کو چن لیا ہے۔پس تم پر ایسی حالت میں موت