مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 739 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 739

739 انگریزوں کے ”خدا مسیح ناصری کی وفات کا مسئلہ تھا۔آپ نے بدلائل قو یہ ثابت کیا کہ مسیح ناصری وفات پاچکے ہیں اور سری نگر محلہ خانیار میں مدفون ہیں۔آپ نے کوئی کتاب بھی ایسی تصنیف نہیں فرمائی جس میں اس مسئلہ پر زور نہ دیا ہو۔احراری معترضین پچاس الماریوں کا بار بار ذکر کرتے ہیں لیکن اُن کتابوں میں نصرانیت کے جھوٹا اور نا قابل قبول مذہب ہونے کے بارے میں جو دلائل قویہ مذکور ہیں ان کا کیوں ذکر نہیں کرتے ؟ کیا یہ انگریز کی خوشامد کا نتیجہ تھا کہ ا۔آپ نے انگریز کو د قبال قرار دیا۔۲۔آپ نے انگریز کو ماجوج ثابت کیا۔۳۔آپ نے انگریز کے خدا کی وفات بدلائل قویہ ثابت کر کے صلیب کو توڑ دیا۔۴۔آپ نے امریکہ اور نگلستان میں تبلیغی لٹریچر شائع کیا اور کئی انگریزوں اور امریکنوں کو حلقہ عیسائیت سے نکال کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زنجیر غلامی میں جکڑ دیا۔ملکہ وکٹوریہ کو دعوت اسلام دی اس ضمن میں یہ امر خاص طور پر قابل توجہ ہے آپ کے زمانہ میں ہندوستان میں اور تمام دنیا میں چالیس کروڑ مسلمان موجود تھے۔کئی اسلامی سلطنتیں موجود تھیں۔لاکھوں کی تعداد میں علماء بھی موجود تھے۔مصر میں، دیوبند میں فرنگی محل میں، بریلی میں ، سہارن پور میں، دہلی میں لکھنو وغیرہ میں ہزاروں اسلامی ادارے تھے۔بڑے بڑے مسلمان نواب اور بادشاہ موجود تھے لیکن کیا یہ امر تعجب خیز نہیں کہ ان کروڑوں مسلمانوں میں سے سوائے بانی سلسلہ احمدیہ کے کسی ایک کو بھی یہ توفیق نصیب نہ ہوئی کہ ملکہ وکٹوریہ کو دعوتِ اسلام دے سکے یا بیرونی عیسائی ممالک میں تبلیغا سلام کا فریضہ ادا کرے؟ حضرت بانی سلسلہ ملکہ وکٹوریہ کو مخاطب کر کے تحریر فرماتے ہیں:۔اس (خدا) نے مجھے اس بات پر بھی اطلاع دی ہے کہ در حقیقت یسوع مسیح خدا کے نہایت پیارے اور نیک بندوں میں سے ہے۔لیکن جیسا کہ گمان کیا گیا ہے خدا نہیں ہے۔“ تحفہ قیصریہ۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۷۲ ۲۷۳) ”میرا شوق مجھے بیتاب کر رہا ہے کہ میں ان آسمانی نشانوں کی حضرت عالی قیصرہ ہند میں