مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 27 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 27

27 زمانوں کے لئے قرآن کی صداقت کے نئے نئے ثبوت مہیا فرمائے۔قرآن شریف نے فرمایا کہ جب فرعونِ مصر دریائے نیل میں غرق ہونے لگا تو اس وقت خدا نے اسے کہا : فَالْيَوْمَ نُنَجِيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةٌ وَإِنَّ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ عَنْ أَيْتِنَا لَغْفِلُونَ (یونس : ۹۳) کہ اے فرعون! میں آج سے تیرے جسم کو محفوظ رکھوں گا نہ اس کو دریائی مچھلیاں یا پانی تلف کر سکے گا نہ زمین کے کیڑے یا مٹی اس کی تباہی کا موجب ہوں گے۔بلکہ یہ محفوظ رہے گا۔تا کہ تیرے بعد کے آنے والوں کے لئے نشان بنے اور بہت سے لوگ ہمارے نشانوں سے غافل ہیں۔قرآن شریف نے خدا تعالیٰ اور فرعون کی گفتگو کا ذکر فرمایا اور اس کے ثبوت میں اپنا وعدہ بیان کر کے اس کو بطور پیشگوئی کے دنیا کے سامنے پیش کیا۔آج ساڑھے تیرہ سو سال کے بعد فرعون کی لاش صحیح و سالم برآمد ہوئی اور مصر کے عجائب گھر کی زینت ہو کر لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً (يونس: ٩٣) کے مطابق ہمارے لئے بطور نشان بنی۔کیا ایسی عظیم الشان پیشگوئی کے پورا ہونے کے بعد بھی قرآن کریم کے الہامی ہونے میں شک وشبہ کی گنجائش باقی رہ جاتی ہے؟ مبارک وہ جو حق کو قبول کرتے ہیں۔تردید قدامت وید (منقولی دلائل) آریوں کا دعویٰ ہے کہ وید ابتدائے عالم میں اترے تھے۔ویدوں کے نازل ہونے سے پہلے کوئی مخلوق نہ تھی۔(۱) ''اے لوگو! جو عالم ہمارے بالتشریح کہتے تھے۔مذکورہ بالاتعلیم کا اور ہی پھل وکام کئے تھے۔( یجر ویدا دھیائے ۴۰ منتر ۱۳ صفحه ۲۰۴) (۲) زمانہ قدیم کے دیو یعنی صاحب علم و معرفت راستی شعار گزر چکے ہیں۔“ ( بھوم کا صفحہ ۲۰ و صفحه ۴۶ ) (۳) '' پہلے زمانہ میں جو عالم و فاضل اور بے گناہ (پاک) تھے۔وے بہت جلدی عاجزی سے تعلیمی فائدہ کے لئے اپنی اولاد کی حفاظت کے لئے طلوع آفتاب یا صبح صادق کو ( لکشیہ ) مد نظر رکھ کر