مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 28 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 28

28 اپنے یکیہ آدی (مذہبی فرائض) شروع کرتے تھے۔رگ وید منڈل نمبر ے سوکت نمبر ۶۱ منترا ) اس سے یہ معلوم ہوا کہ وید شروع دنیا میں نہیں اترے۔(۴) اے دشمنوں کے مارنے والے، اصول جنگ میں ماہر ، بے خوف و ہراس، پُر جاہ و جلال عزیز جوانمرد و ! تم سب رعایا کے لوگوں کو خوش رکھو۔پر میشور کے حکم پر چلو اور بدفرجام دشمن کو شکست دینے کے لئے لڑائی کا سرانجام کرو تم نے پہلے میدانوں میں دشمنوں کی فوج کو جیتا ہے۔تم نے 66 اپنے حواس کو مغلوب اور روئے زمین کو فتح کیا ہے۔“ رگ وید بھاشا بھوم کا صفحہ ۳۶ منقول از انتصرون وید کا نڈ نمبر ۶۔انواک نمبر ۱۰ درک ۹۷ منتر نمبر۳) خط کشیدہ عبارت ظاہر کرتی ہے کہ وید کے نزول سے پہلے لوگ گزرے اور لوگوں نے مخالفوں پر فتح پائی۔ورنہ یہ عبارت الحاقی ثابت ہوگی۔(۵) اے سورج کی طرح ایشورج اور وڈیا اور سکھ کے داتا مہاتما عالم انسان جیسے سورج کے اکاش میں چلنے کے صاف راستے ہیں جو آپ کے پہلے مہاتماؤں کے عمل میں آئے۔بلاگر دو غبار راستہ میں اُن پر آرام سے چلنے کے لائق راستوں سے آج ہم کو چلائیے اور ان طریقوں سے چلنے پر ہم لوگوں کی حفاظت بھی کیجئے اور ہم کو زیادہ تر ہدایت کیجئے اور اسی طرح سے سب کو خبر دار کیجئے۔“ یجروید صفحه ۱۳۹۶ حصہ سوم ادھیات ۲۴ منتر ۲۷) (4) پارسی لوگ ژند اوستا کی ابتداء کروڑوں برس ویدوں سے پہلے بتاتے ہیں۔