مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 585
585 سے کہ زید کو حکم دیں کہ وہ زینب کو طلاق دے دے اور اس عرصہ میں زینب اور زیڈ میں میاں بیوی کے تعلقات قائم رہے پس آنحضرت نے زید کو حکم دیا کہ وہ اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھے اور آپ ڈرتے تھے کہ لوگ آپ پر الزام نہ لگائیں۔اس حوالہ سے تمسخر اور استہزاء کا بھی جو بعض بد زبان مخالف کیا کرتے ہیں جواب ہو گیا کہ خدا کی طرف سے آنحضرت کو علم ہو چکنے کے باوجود کہ زینب آپ کی بیوی ہے پھر بھی وہ ایک عرصہ تک زید کے پاس رہیں۔پیشگوئی کے نتائج اس پیشگوئی کے بعد مندرجہ ذیل اصحاب اسی خاندان میں سے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو گئے :۔ا۔اہلیہ مرزا احمد بیگ صاحب ( والدہ محمدی بیگم ) یہ موصیبہ تھیں۔۲۔ہمشیرہ محمدی بیگم۔۳۔مرزا محمد احسن بیگ جو مرزا احمد بیگ کے داماد ہیں اور اہلیہ مرزا احمد بیگ کے بھانجے ہیں۔۴۔عنایت بیگم ہمشیرہ محمدی بیگم۔۵۔مرزا محمد بیگ صاحب پسر مرزا احمد بیگ صاحب ۶ - مرز امحمود بیگ صاحب پوتا مرزا احمد بیگ صاحب ۷۔دختر مرز انظام دین اور ان کے گھر کے سب افراد احمدی ہیں۔مرزا گل محمد پسر مرزا نظام دین صاحب ۹۔اہلیہ مرزا غلام قادر صاحب( موصیہ تھیں ) ۱۰ محمودہ بیگم ہمشیرہ محمدی بیگم ۱۱۔مرزا محمد اسحاق بیگ صاحب ابن مرزا سلطان محمد صاحب پٹی یہ وہ افراد ہیں جو خاص طور پر اس خاندان کے ساتھ تعلق رکھنے والے ہیں اور یہ سب کے سب اس نکاح والی پیشگوئی کے بعد ہی داخل سلسلہ احمد یہ ہوئے ہیں۔پیشگوئی میں اگر کوئی امر قابل اعتراض ہوتا تو پہلے ان لوگوں کو اس پر اعتراض کرنا چاہیے تھا۔مگر وہ لوگ جو اس کے متعلق سب سے بڑھ کر مقام غیرت پر ہو سکتے تھے ایمان لاتے ہیں اور خود مرزا سلطان محمد صاحب کہتے ہیں کہ میں ایمان