مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 586 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 586

586 سے کہتا ہوں کہ یہ پیشگوئی میرے لئے کسی قسم کے شک وشبہ کا باعث نہیں ہوئی۔“ ان حالات میں ان مخالف مولویوں کا اس پر اعتراض کرنا صاف طور پريَمُوتُ وَيَبْقَى مِنْهُ كَلابٌ مُتَعَدِّدَةٌ کے الہام کو پورا کرنا ہے اور اس کے سوا ان لوگوں کا اور کوئی مقصد نہیں۔پیشگوئی کی غرض باقی رہا استہزاء اور مذاق ، اور یہ کہنا کہ نعوذ باللہ یہ پیشگوئی کسی نفسانی خواہش کے ماتحت کی گئی تھی۔ایسے امور ہیں کہ جن کا جواب کوئی مہذب انسان دینے کے لئے تیار نہیں ہوسکتا۔پیشگوئی کی غرض و غایت ہم ابتداء میں نہایت واضح طور پر بیان کر آئے ہیں کہ ان لوگوں کی مذہبی اور عملی حالت اس نشان کا باعث بنی۔چنانچہ مولوی محمد یعقوب مصنف عشرہ کاملہ جیسا دشمن اپنی کتاب تحقیق لاثانی میں لکھتا ہے۔(۱) مرزا صاحب کی اس پیشگوئی کی بنیاد بھی تکذیب ہی ہے۔جیسا کہ نکاح آسمانی کے متعلق ان کا پہلا الہام ہے كَذَّبُوا بِايْتِنَا وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِءُ وُنَ (تحقیق لاثانی صفحه 1) لیکن اگر مولوی لوگ ان روشن واقعات کے باوجود بھی یہی کہتے جائیں کہ یہ پیشگوئی نفسانی تھی تو ان پر کوئی تعجب نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگر یہ لوگ خدا کے اس برگزیدہ نبی پر جس کو یہ نہیں مانتے اس قسم کے حملے کریں تو معذور ہیں ، خصوصاً جبکہ ان لوگوں کے ہاتھوں سے وہ مقدس انبیاء علیہم السلام بھی جن کو یہ لوگ بھی نبی مانتے ہیں اور ان کی عزت کرنے کا دعوی کرتے ہیں نہیں بچ سکے۔اور تو اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جن کی امت میں سے ہونے اور جن کا کلمہ پڑھنے کے یہ لوگ مدعی ہیں، ان کے متعلق علماء نے یہ لکھا ہے:۔أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ زَيْنَبَ وَذَلِكَ أَنَّهُ رَاهَا بَعْدَ مَا اَنْكَحَهَا زَيْدًا فَوَقَعَ فِى نَفْسِهِ وَقَالَ سُبُحْنَ اللهِ مُقَلِبَ الْقُلُوبِ بیضاوی زیر آیت أمسك عليك زوجك۔۔۔۔الخ S۔۔۔۔۔۔احزاب : ۳۷ اور کمالین بر حاشیه جلالين زير آيت أمسك عليك زوجك۔۔۔۔الخ احزاب: ۳۷) که نعوذ بالله آنحضرت نے زینب کو دیکھا اس وقت کہ اس کا زیڈ کے ساتھ نکاح ہو چکا تھا۔پس آپ کے دل میں ان کی محبت پیدا ہوگئی اور فرمایا۔پاک ہے وہ اللہ جو دلوں کو پھیر دیتا ہے۔(۲) حضرت یوسف جن کی بریت کے لئے ایک سورۃ قرآن مجید میں نازل ہوئی ان کے