مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 584 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 584

584 یہ درست ہے مگر جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں اس نکاح کے ظہور کے لئے جو آسمان پر پڑھا گیا خدا کی طرف سے ایک شرط بھی تھی جو اُسی وقت شائع کی گئی تھی اور وہ یہ کہ أَيَّتُهَا الْمَرْدُةُ تُؤْبِي تُؤْبِي فَإِنَّ الْبَلاءَ عَلَى عَقِیک پس جب ان لوگوں نے اس شرط کو پورا کر دیا تو نکاح فسخ ہو گی یا تاخیر میں پڑ گیا۔“ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۵۷ ) اس فتح یا تاخیر کی تشریح اوپر گزر چکی ہے۔۳۔حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت نے فرمایا: أَخْرَجَ الطَّبَرَانِيُّ وَابْنُ عَسَاكِرٍ عَنْ أَبِى اَمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِخَدِيجَةَ أَمَا شَعُرُتِ اَنَّ اللَّهَ زَوَّجَنِى مَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ وَكُلْثُومَ أُخْتَ مُوسَى وَامْرَءَ ةَ فِرْعَوْنَ قَالَتْ هَنِيئًا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ (فتح البیان زیر آیت فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا۔۔۔۔الخ احزاب : ۳۷ و فردوس الاخبار دیلمی صفحه (۳۵) که طبرانی اور ابن عساکر نے ابوامامہ سے روایت کیا ہے کہ آنحضرت نے حضرت خدیجہ سے فرمایا کہ اے خدیجہ ! کیا تجھے معلوم نہیں کہ خدا نے میرا نکاح پڑھ دیا ہے عیسی کی ماں مریم ، موسی کی بہن کلثوم اور فرعون کی بیوی آسیہ کے ساتھ ! حضرت خدیجہ نے فرمایا ! یا رسول اللہ آپ کو مبارک ہو!۔اس حدیث کے الفاظ میں بھی زَوَّجَنِی اسی طرح ماضی ہے جس طرح ز و جنگها میں ہے۔غیر احمدی علماء کے نزدیک آنحضرت کو یہ الہام ہونے کے بعد بھی کہ حضرت زینب" آپ کی بیوی ہیں پھر بھی آپ حضرت زید سے فرماتے رہے کہ زینب کو بیوی بنا کر رکھو اور اسے طلاق نہ دو۔جلالین میں آتا ہے:۔أَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَهَا زَيْدًا فَكَرِهَتْ ذَلِكَ ثُمَّ إِنَّهَا رَضِيَتْ بِهِ فَتَزَوَّجَهَا إِيَّاهُ ثُمَّ أَعْلَمَ اللهُ نَبِيَّهُ بَعْدُ أَنَّهَا مِنْ أَزْوَاجِهِ فَكَانَ يَسْتَحْيِ أَنْ يَّأْمُرَهُ بِطَلَاقِهَا وَ كَانَ لَا يَزَالُ بَيْنَ زَيْدٍ وَ زَيْنَبَ مَا يَكُونُ بَيْنَ النَّاسِ فَأَمَرَهُ أَنْ يُمْسِكَ عَلَيْهِ زَوْجَتَهُ وَ كَانَ يَخْشَى النَّاسَ أَنْ يَعِيبُوا عَلَيْهِ۔جلالین مع سمالین زیر آیت فلما قضى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا۔۔۔۔الخ احزاب : ۳۷) یعنی آنحضرت نے ارادہ فرمایا کہ زینب کا نکاح زیڈ کے ساتھ کر دیں لیکن پہلے حضرت زینب نے کراہت کی، پھر بعد میں راضی ہو گئیں۔پس ان دونوں کی شادی ہوگئی۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آنحضرت کو بتا دیا کہ زینب آپ کی بیویوں میں سے ہے۔پس آنحضرت شرماتے تھے اس بات