مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 583
583 نکاح فسخ یا تاخیر میں؟ حضرت مسیح موعود نے حقیقۃ الوحی میں تحریر فرمایا ہے کہ نکاح فسخ ہو گیایا تاخیر میں پڑ گیا (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۷۰ ) اس عبارت کا مطلب یہ ہے کہ اگر سلطان محمد اپنی توبہ پر قائم رہے اور بیبا کی کر کے تکذیب کا اشتہار نہ دے تو اس صورت میں وہ حضرت کی زندگی میں نہیں مرے گا اور محمدی بیگم کا نکاح حضرت سے نہیں ہو گا ( فسخ ہو گیا لیکن اگر انجام آتھم والے چیلنج کے جواب میں اس نے حضرت کی زندگی میں تکذیب کا اشتہار دے دیا تو پھر خدا کی مقرر کردہ میعاد کے اندر اندر مر جائے گا اور محمدی بیگم حضرت کے نکاح میں آجائے گی۔اندریں صورت نکاح ” تاخیر میں پڑا متصور ہوگا۔یہی معنی ہیں حضرت مسیح موعود کی عبارت بل الآمُرُ قَائِمٌ عَلَى حَالِهِ کے کہ سلطان محمد کی تو بہ سے کلی طور پر معاملہ ختم نہیں ہو گیا اور وعیدی موت اس سے ہمیشہ کے لئے نہیں ٹل گئی بلکہ اب بھی اس کے سر پر تھی ہوئی کھڑی ہے جس وقت وہ تکذیب کرے گا اسی وقت خدا تعالیٰ کی مقررہ میعاد کے اندر پکڑا جائے گا۔غرضیکہ حضرت مسیح موعود کی تحریرات اس پیشگوئی کے متعلق بالکل صاف اور واضح ہیں۔زَوَّجُنگها یه الهام در حقیقت قرآن مجید کی ایک آیت ہے فَلَمَّا قَضَى زَيْدُ مِنْهَا وَطَرًا زَوَجَنَّهَا (الاحزاب: ۳۸) کہ ہم نے آنحضرت کا نکاح زینب کے ساتھ اس کے مطلقہ ہونے کے بعد کر دیا۔حضرت کو یہی الہام محمدی بیگم کے متعلق ہوا۔پس اس کا مطلب یہ ہوگا کہ سلطان محمد کی بیوہ ہونے کے بعد ہم نے آپ سے اس کا نکاح کر دیا۔چنانچہ خود حضرت مسیح موعود نے اس الہام کو انجام آنقم ، روحانی خزائن جلد ا اصفحہ ۶۰ پر درج کر کے اس کے مندرجہ ذیل ترجمہ فرمایا ہے:۔بعد واپسی کے ہم نے نکاح کر دیا۔“ یعنی سلطان محمد کی موت پر يَرُدُّهَا إِلَيْكَ کا دوسرا مفہوم جب پورا ہوگا تو اس وقت خدا تعالیٰ نے نکاح پڑھ دیا ہے۔۲۔حضرت مسیح موعود نے اس کو اور واضح فرمایا ہے: اور یہ امر کہ الہام میں یہ بھی تھا کہ اس عورت کا نکاح آسمان پر میرے ساتھ پڑھا گیا ہے