مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 510 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 510

510 نتیجہ قوم کا جانی دشمن ہو جانا تھا۔“ (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحہ ۶۹ بقیہ حاشیہ نیز دیکھوکشتی نوح حاشیہ صفحہ ۷۴ ) ۲۔انجیل میں ہے : ” کیونکہ ہم کو معلوم ہے کہ ساری مخلوقات مل کر اب تک کراہتی اور دردِ زہ میں پڑی تڑپتی ہے۔“ (رومیوں ۸/۲۲) تو رات میں ہے۔خدا کہتا ہے: ”میں بہت مدت سے چپ رہا۔میں خاموش ہور ہا اور اپنے کو روکتا رہا۔مگر اب میں اس عورت کی طرح جس کو دردزہ ہو چلا ؤں گا اور ہانیوں گا اور زور زور سے ٹھنڈی سانس بھی لوں گا۔“ (یسعیاہ ۴۲/۲۴) تفصیل دیکھو صداقت مسیح موعود پر عیسائیوں کے اعتراضات کا جواب صفحہ ۱۲۰) موجودہ انجیل و تورات خدا کا کلام ہوں یا نہ ہوں مگر محاورہ تو ماننا پڑے گا کہ حضرت مرزا صاحب علیہ السلام نے ایجاد نہیں کیا بلکہ پہلی کتابوں میں پہلے سے ہی موجود ہے۔پھر اس پر اعتراض کیا ہے۔خصوصاً جبکہ حضرت اقدس نے خود ہی تشریح فرما دی ہے۔۱۷۔کشف سُرخی کے چھینٹے جواب ۱۔خواب میں خدا تعالیٰ کو انسانی صورت میں دیکھنا جائز ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: - رَأَيْتُ رَبِّي فِى صُورَةِ شَابٍ اَمْرَدَ قِطَةٌ لَهُ وَفُرَةٌ مِنْ شَعُرٍ وَ فِي رِجْلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ ذَهَب “ (الیواقیت والجواہر از علامہ عبد الوہاب الشعرانی جلد اصفحہ اے طبرانی و موضوعات کبیر از ملا علی قاری حرف المترا مطبع اصبح المطابع کراچی) کہ میں نے اپنے رب کو ایک نوجوان بے ریش لڑکے کی صورت میں دیکھا۔اس کے لمبے لمبے گھنے بال ہیں۔اور اس کے دونوں پاؤں میں سونے کی جوتیاں ہیں۔یہ حدیث صحیح ہے۔ملا علی قاری" جیسے جلیل القدر محدث نے اسے درج کر کے اس کی تائید میں یہ قول نقل کیا ہے۔حَدِيتُ ابْنِ عَبَّاسِ لَا يُنْكِرُهُ إِلَّا الْمُعْتَزَلِيُّ۔“ (موضوعات کبیر صفحه ۴۶ مطبع اصبح المطابع کراچی ) کہ یہ حدیث حضرت ابن عباس سے مروی ہے اور اس سے سوائے معتزلی کے اور کوئی انکار نہیں کرسکتا۔اس حدیث کے معنی ملا علی قاری نے کئے ہیں۔اِنْ حُمِلَ عَلَى الْمَنَامِ فَلَا اَشْكَالَ فِي الْمَقَامِ۔“ (موضوعات کبیر صفحہ ۴۶ مطبع اصبح المطابع کراچی ) ( نوٹ :۔موضوعات کے بعض ایڈیشنوں میں یہ حدیث اس کے متعلقہ حوالجات صفحہ ۳۹ پر