مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 427
427 شاہ رگ کاٹ دیتے۔گویا اگر کوئی شخص جھوٹا الہام بنا کر خدا کی طرف منسوب کرے تو وہ قتل ہو جاتا اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو صداقت کی کسوٹی ہیں۔آپ ۲۳ سال دعوئی وحی والہام کے بعد زندہ رہے اس لیے کوئی جھوٹا مدعی الہام ووحی نبوت اتنا عرصہ زندہ نہیں رہ سکتا۔جتنا عرصہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رہے۔ا۔قرآن مجید کی مندرجہ بالا آیت کے ماتحت بدلیل استقراء ہمارا دعویٰ ہے کہ آج تک جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے کسی جھوٹے مدعی نبوت والہام کو دعوی کے بعد ۲۳ سال کی مہلت نہیں ملی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اربعین میں ۵۰۰ رو پید انعام کا وعدہ بھی کیا ہے مگر آج تک کسی کو جرات نہیں ہوئی۔توریت میں بھی یہی لکھا ہے کہ ”جھوٹا نبی قتل کیا جائے گا‘ ( دیکھو مضمون صداقت حضرت مسیح موعود از روئے پائیل) ۲ - شرح عقائد نسفی میں بھی (جواہل سنت و الجماعت کی معتبر کتابوں میں سے ہے ) لکھا ہے:۔فَإِنَّ الْعَقْلَ يَجْزِمُ بِاِمْتِنَاعِ إِجْتِمَاعِ هَذِهِ الْأُمُورِ فِي غَيْرِ الْأَنْبِيَاءِ وَأَنْ يَجْمَعَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الْكَمَالَاتِ فِى حَقِّ مَنْ يَعْلَمُ أَنَّهُ يَفْتَرِى عَلَيْهِ ثُمَّ يُمْهِلُهُ ثَلَاثًا وَعِشْرِينَ سَنَةً ( شرح عقائد نسفی بالنبراس از علامہ عبد العزیز پر ہاروی مطبوعہ میرٹھ محث النبوات صفحہ ۱۰۰) کہ عقل اس بات کو نا ممکن قرار دیتی ہے کہ یہ باتیں ایک غیر نبی میں جمع ہو جائیں۔اس شخص کے حق میں جس کے متعلق خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ وہ خدا پر افتراء کرتا ہے پھر اس کو ۲۳ سال کی مہلت دے۔- پھر شرح عقائد نسفی کی شرح نبراس میں لکھا ہے:۔فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ بُعِثَ وَعُمُرُهُ أَرْبَعُونَ سَنَةٌ وَتُوُفِّى وَ عُمُرُهُ ثَلَاثَةَ وَ سِتُّوْنَ سَنَةً ( شرح عقائد نسفی شرح نبراس از علامہ عبد العزیز پر ہاروی مطبوعہ میرٹھ صفحه ۴۴۴ ۲۳ سال کی میعاد ہم نے اس لیے بیان کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چالیس کی عمر میں نبی ہوئے اور ۶۳ سال کی عمر میں حضور نے وفات پائی۔۴۔نبراس میں علامہ عبدالعزیز پر ہاروی فرماتے ہیں:۔" وَقَدْ اِدَّعَى بَعْضُ الْكَذَّبِينَ النُّبُوَّةَ كَمُسَيْلَمَةِ الْيَمَامِي وَالْاَسْوَدِ الْعَنْسِى وَ سَجَّاحِ الْكَاهِنَةِ فَقُتِلَ بَعْضُهُمْ وَتَابَ بَعْضُهُمْ وَبِالْجُمْلَةِ لَمْ يَنتَظِمُ أَمُرُ الْكَاذِبِ فِي النُّبُوَّةِ