مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 426 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 426

426۔حضرت اقدس علیہ السلام نے حقیقی راستباز کے متعلق وہ عبارت تحریر نہیں فرمائی بلکہ ”ظاہری راستباز“ کے متعلق تحریر فرمائی ہے جیسا کہ اس کا پہلا ہی جملہ یہ ہے۔ایک ظاہری راستباز کے لئے “ (۴) اگر بغرض بحث اس عبارت کو مدعی نبوت کے متعلق بھی تسلیم کر لیا جائے تو حضور نے تحریر فرمایا ہے کہ محض دعویٰ پاکیزگی کافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ کوئی امتیازی نشان بھی ہونا چاہیے سو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاکیزہ زندگی کے ثبوت میں ہم محض حضرت اقدس کا دعویٰ ہی پیش نہیں کرتے بلکہ آپ کے اشد ترین دشمنوں کی شہادت کے علاوہ آسمانی نشان بھی حضور کے اس دعوی کی تائید میں پیش کرتے ہیں۔مثلاً پاکیزہ زندگی بسر کرنے میں تو خود انسان کا بھی دخل ہو سکتا ہے، لیکن اپنی زندگی کے بڑھانے یا گھٹانے میں انسان کا کوئی دخل نہیں ہو سکتا۔پس لو تَقَوَّلَ “ والے معیار کے مطابق (جس کو ہم نے دوسری دلیل کے ضمن میں تفصیل سے بیان کیا ہے ) حضرت اقدس علیہ السلام کا بعد از دعوی وحی والہام ۲۳ برس سے زیادہ عرصہ تک زندہ رہنا ایک یقیناً امتیازی نشان ہے نیز اس کے علاوہ وہ لاکھوں نشانات بھی جو حضرت اقدس علیہ السلام کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمائے ہماری تائید میں ہیں۔پس حضرت اقدس کے نزدیک حضور کی قبل از دعوئی زندگی کا پاکیزہ ہونا یقینا دلیل صداقت ہے۔چنانچہ حضور خود تحریر فرماتے ہیں:۔یہ پاک زندگی جو ہم کو ملی ہے یہ صرف ہمارے منہ کی لاف و گزاف نہیں اس پر آسمانی گواہیاں ہیں۔“ پس (سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۴۲) صوفیا ءاب بیچ ہے تیری طرح تیری تراہ آسماں سے آگئی میری شہادت بار بار دوسری دلیل :۔(مسیح الموعود ) وَلَوْ تَقَوْلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِيْنِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِيْنَ فَمَا مِنكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَجِزِيْنَ (الحاقه: ۴۵ (۴۷) کہ اگر یہ کوئی جھوٹا الہام بنا کر میری طرف منسوب کرتا ( اور کہتا کہ یہ الہام مجھے خدا کی طرف سے ہوا ہے ) تو ہم اس کا دایاں ہاتھ پکڑ کر اس کی