مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 428
428 إِلَّا أَيَّامًا مَعْدُودَاتٍ۔“ ( شرح عقائد نسفی شرح نبراس از علامہ عبدالعزیز پر ہاروی نبر اس صفحہ۴۴۴ مطبوعہ میرٹھ) کہ بعض جھوٹوں نے نبوت کا دعویٰ کیا۔جیسا کہ مسیلمہ یمامی، اسود عنسی وغیرہ نے۔پس ان میں سے بعض قتل ہو گئے اور باقیوں نے توبہ کر لی اور نتیجہ یہ ہے کہ جھوٹے مدعی نبوت کا کام چند دن سے زیادہ نہیں چلتا۔۵۔امام ابن قیم ایک عیسائی سے مناظرہ کے دوران میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی یہ دلیل پیش کرتے ہیں:۔وَهُوَ مُسْتَمِرٌّ فِي الْاِفْتِرَاءِ عَلَيْهِ ثَلَاثَةً وَ عِشْرِينَ سَنَةً وَهُوَ مَعَ ذَالِكَ يُؤَيِّدُهُ (زادالمعاد جلد اصفحه ۵۰۰ زیر آیت وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضُ الْأَقاويل الى سورۃ الحاقۃ آیت نمبر ۴۴ تا ۴۹ ) کہ یہ کس S۔۔۔۔۔طرح ہو سکتا ہے کہ وہ مدعی خدا پر ۲۳ سال سے افتراء کرتا ہے اور پھر بھی خدا اس کو ہلاک نہیں کرتا بلکہ اس کی تائید کرتا ہے۔وہ پھر کبھی جھوٹا نہیں ہوسکتا۔۶۔پھر فرماتے ہیں:۔نَحْنُ لَا تُنْكِرُ أَنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْكَذِبِينَ قَامَ فِي الْوُجُودِ وَ ظَهَرَتْ لَهُ شَوْكَتُهُ وَلَكِنْ لَّمْ يَتِمُ لَهُ آمُرُهُ وَلَمْ تَطْلُ مُدَّتُهُ بَلْ سَلَّطَ عَلَيْهِ رُسُلَهُ۔۔۔۔فَمَحَقُوا أَثَرَهُ وَقَطَعُوا دَابِرَهُ وَاسْتَأَصَلُوا شَافَتَهُ هَذِهِ سُنَّتْهُ فِى عِبَادِهِ مُنْذُ قَامَتِ الدُّنْيَا وَإِلَى أَنْ يَّرِثَ الْأَرْضُ وَمَنْ عَلَيْهَا - (زاد المعاد جلد اصفحه ۵۰۰ زیر آیت وَلَوْ تَقَوْلَ عَلَيْنَا بَعْنَى الْأَقاويل۔۔۔۔الخ سورة الحاقة آیت نمبر ۴۴ تا ۴۹) کہ ہم اس امر کا انکار نہیں کرتے کہ بہت سے جھوٹے مدعیان نبوت کھڑے ہوئے اور ان کی شان و شوکت بھی ظاہر ہوئی مگر ان کا مقصد کبھی پورا نہ ہوا اور نہ ان کولمبا عرصہ مہلت ملی بلکہ خدا نے اپنے فرشتے ان پر مسلط کر دیئے جنہوں نے ان کے آثار مٹادیئے اور ان کی جڑیں اکھاڑ دیں اور بنیا دوں کو اکھاڑ پھینکا۔یہی خدا کی اپنے بندوں میں جب سے دنیا بنی اور جب تک دنیا موجودر ہے گی سنت ہے۔مفسرین : علامہ فخر الدین رازی اپنی تفسیر کبیر میں فرماتے ہیں:۔هذَا ذِكُرُهُ عَلَى سَبِيلِ التَّمْثِيلِ بِمَا يَفْعَلُهُ الْمُلُوكُ بِمَنْ يَتَكَذَّبُ عَلَيْهِمْ فَإِنَّهُمْ لَا S۔۔۔۔۔۔۔يُمْهِلُونَهُ بَلْ يَضْرِبُونَ رَقَبَتَهُ فِی الْحَالِ ( جلد ۸ صفح ۲۹۱ زیر آیت وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ۔۔۔الخ سورة الحاقة آیت نمبر ۴۴ تا ۴۹)