مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 349 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 349

349 يَكُونَ نَبِيٌّ (كنوز الحقائق فی حدیث خیر الخلائق از امام عبد الرؤف مناوی صفحه 4 حاشيه المطبعة المیمنہ بمصر ) کہ ابو بکر اس امت میں سب سے افضل ہے سوائے اس کے کہ امت میں سے کوئی نبی ہو۔یعنی اگر نبی ہو تو حضرت ابو بکر اس سے افضل نہیں لہذا امکانِ نبوت فی خیر الامت ثابت ہے ( نیز دیکھو جامع الصغير السيوطى مصری حاشیه حرف الالف مطبوعہ مصر) ساتویں حدیث : - اَبُو بَكْرٍ خَيْرُ النَّاسِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبِيٌّ۔(طبرانی و ابن عدي في الكابل بحوالہ جامع الصغیر السیوطی جز اول صفحہ ۲۸ مكتبه نزار مصطفى الباز الطبعة الثانية ۲۰۰۰ء) کہ ابو بکر سب انسانوں سے بہتر ہیں۔ہاں اگر کوئی نبی انسانوں میں سے ہو تو اس سے بہتر نہیں۔( نیز کنز العمال جلد ۶ صفحه ۳۷ عن سلمہ بن الاکوع ) اگر انسانوں میں سے کوئی نبی ہونا ہی نہ تھا۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو استثناء فرمانے کی کیا ضرورت تھی؟ إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبی کے الفاظ صاف طور پر بتاتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبی کی آمد کا امکان ہے۔نوٹ :۔یا درکھنا چاہیے کہ نبی ، حدیث مذکورہ بالا میں كَانَ يَكُونَ کی خبر واقع نہیں ہوا کہ یہ خیال کیا جا سکے کہ حضرت ابوبکر کی نبوت کی نفی مقصود ہے اگر گان“ کی خبر ہوتا۔تو نبی“ کی بجائے نبیٹا ہونا چاہیے تھا۔پس چھٹی اور ساتویں حدیث کا ترجمہ سوائے اس کے جو ہم نے بیان کیا قواعد عربیہ کے لحاظ سے اور کوئی نہیں ہوسکتا۔66 20 آٹھویں حدیث: - تَكُونُ النَّبُوَّةُ فِيكُمْ مَا شَاءَ اللَّهُ۔۔۔۔ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النَّبُوَّةِ مَا شَاءَ اللهُ۔۔۔۔ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا عَاضًا فَتَكُوْنُ مَا شَاءَ اللَّهُ۔۔۔ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النَّبُوَّةِ۔(رواه احمد و البيهقي في دلائل النبوة ، مشكواة كتاب الرقاق، باب الانذار والتحذیر نیز محمدیہ پاکٹ بک صفحہ ۴۱۷ ایڈیشن (اول) ترجمہ: تم میں نبوت رہے گی جب تک کہ اللہ تعالیٰ چاہے گا۔پھر اس کے بعد منہاج نبوت پر خلافت ہو گی اور وہ رہے گی جب تک کہ اللہ تعالیٰ چاہے گا پھر اس کے بعد بادشاہت شروع ہوگی اور وہ بھی رہے گی جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا۔پھر اس کے بعد خلافت ہوگی منہاج نبوت پر۔اس حدیث میں یہ بتایا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں دوبارہ منہاج نبوت پر خلافت ہوگی جس طرح ابتدائے اسلام میں منہاج نبوت پر خلافت قائم ہوئی تھی۔ظاہر ہے کہ منہاج نبوت پر خلافت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ہی ہوئی تھی تو لازم آیا کہ آخری زمانہ میں بھی نبی ہو