مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 154 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 154

154 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے گندمی رنگ اور سیدھے بال بیان فرمایا ہے۔( بخاری جلد ۲ صفحہ ۱۵۹ مطبع الہیہ مصر) دو حلیے ایک آدمی کے نہیں ہو سکتے۔پس اختلاف حلیتین بتاتا ہے کہ پہلا مسیح فوت ہو چکا اور آنے والا مسیح اسی دنیا سے پیدا ہونا تھا۔حضرت محی الدین ابن عربی نے بھی لکھا ہے۔وَجَبَ نُزُولُهُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ بِتَعَلُّقِهِ بِبَدَنِ اخَرَ۔“ (تفسیر عرائس البیان جلد اصفحہ ۲۶۲) کہ آخری زمانہ میں پہلا مسیح واپس نہیں آئے گا بلکہ اب وہ ایک نئے وجود کی صورت میں ہی ظہور پذیر ہوگا۔پس یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی کا کمال ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ایک انسان کو مسیح بنا سکتی ہے بلکہ اس سے بھی اگلے مقام پر لے جاسکتی ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ مقدر تھا کہ وہ دجالی فتنہ سے جو پہلے مسیح کی بگڑی ہوئی اُمت کی طرف سے کھڑا کیا جانا تھا۔جس کی بنیادیں پہلے مسیح کی خدائی پر مستحکم اور استوار کی جانی تھیں اس کو مٹانے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی قوت قدسی ایک محمدی مسیح کھڑا کرے جو اس فتنہ کو عصائے محمدی سے پاش پاش کر دے اور الوہیت باطلہ و تثلیث نادرہ کی دھجیاں فضائے آسمان میں بکھیر کر رکھ دے۔برتر گمان ودہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے ( در مشین اردو) چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمائی ہوئی پیشگوئیوں کے عین مطابق وہ آنے والا قادیان کی سرزمین میں ظاہر ہوا اور اپنی باطل شکن صدا سے تثلیث باطلہ کے قصر عظیم المنظر میں اضمحلال پیدا کر گیا۔وہ آیا جس کی آمد دیکھنے کو نگاہ شوق سوئے آسمان ہے مسیح وقت آیا قادیاں میں جبھی تو قادیاں دارالاماں ہے مبارک وہ جو اسے قبول کریں اور اس کے دامن اطاعت کے ساتھ وابستہ ہو کر ا فواج باطل کے از باق کا ہمت آفریں کام کریں۔(خادم)