مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 153
153 استغفار کرلے۔یعنی یہ دعا کرے کہ اس کمی کو خدا تعالیٰ پورا کر دے۔کیونکہ وہ عالم الغیب ہے تا کہ نبوت کے عظیم الشان مقصد میں کوئی امر روک نہ ہو۔ذَنَبَ ذَنْبا کے معنے لغت میں پیچھے آنے کے بھی ہیں۔اگر ان معنوں کو مدنظر رکھا جائے تو آیت کا مطلب یہ ہوگا کہ اے نبی ! تو اپنے متبعین اور آئندہ آنے والے مومنین کے لئے مغفرت کی دعا کروبس۔دوسری آیت کا جواب :۔ضَال بمعنی گمراہ نہیں بلکہ ضال بمعنی متلاشی ہے۔جیسا کہ سورۃ یوسف کی آیت اِنَّكَ لَفِي ضَلِكَ الْقَدِيمِ (يوسف : ۹۲) میں۔آیت کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے تجھ کو دنیا کے لئے ہدایت کا متلاشی پایا اور تجھ کو ہدایت عطا کی۔دوسرا قرینہ اس سورۃ (الضحی) کی ترتیب ہے اس میں وَوَجَدَكَ ضَا لَّا فَهَدى (الضحی: ۸) کے نتیجے میں اس کے بالمقابل وَأَمَّا السَّابِرَ فَلَا تَنْهَرُ (الضحى: ۱۱) یعنی اے نبی ! تو مال تھا ہم نے تجھ کو ہدایت عطا کی۔پس تو بھی کسی سائل کو مت ڈانٹ۔اس آیت کی بناوٹ ہی بتا رہی ہے کہ یہاں طالاً کے معنے سائل اور متلاشی کے ہیں۔ورنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق صاف طور پر قرآن میں آیا ہے مَا ضَلَّ صَاحِبَكُمْ وَمَا غَوى (النجم : ۳) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ کبھی گمراہ ہوئے اور نہ راہِ راست سے بھٹکے۔باقی حضرت عیسی علیہ السلام کے گناہ ! ہم تو سب انبیا ء کو گناہ سے پاک مانتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أو أدنى (النجم: ۱۰۹) فرمایا۔دلیل نمبر 11 حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں اور قرب قیامت میں فتنہ دجال کو فرو کرنے کے لئے آئیں گے۔الجواب: - حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا زندہ آسمان پر ہونا قرآن اور احادیث صحیحہ سے ثابت نہیں جیسا کہ سوال نمبر ۵ کے جواب میں بیان ہوا اور جس شخص کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ وہ آخری زمانہ میں فتنہ دجال کو فرو کرنے کے لئے مبعوث ہوگا اس نے اسی اُمت محمدیہ میں سے پیدا ہونا تھا۔چنانچہ بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب نزول عیسی و مسند احمد جلد ۲ صفحہ ۲۳۶ مطبوعہ مصر میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وَ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ کہ مسیح موعود امت محمدیہ کا امام ہو گا جو اس امت ہی میں سے ہوگا۔پھر بخاری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو صیح ناصری کا حلیہ بیان فرمایا ہے وہ سرخ رنگ اور گھنگھریالے بال ہے مگر آنے والے مسیح کا حلیہ