مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 155 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 155

155 سکھ مذہب حضرت بابا نانک صاحب مسلمان ولی اللہ تھے ہمارا عقیدہ ہے کہ جناب بابا نانک صاحب رحمتہ اللہ علیہ پکے مسلمان اور ولی اللہ تھے اور اس کی بنیاد ہمارے آقا و پیشوا سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ کشف ہے جس میں حضور کو بابا صاحب بحالت اسلام دکھائے گئے ( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۸۱ تا ۵۸۴ و تذکره صفحه ۱۵ ایڈیشن چہارم) اور پھر وہ دلائل ہیں جو آپ نے بابا صاحب کے اسلام کے ثبوت میں ۱۸۹۵ء میں کتاب ست بچن اور اس کے بعد چشمه معرفت“ (روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۳۵۰ تا ۳۶۸) میں تحریر فرمائے۔علاوہ ازیں سلسلہ احمدیہ کے علماء کی طرف سے بھی کئی ایک ٹریکٹ اور کتابیں اس موضوع پر شائع ہو چکی ہیں۔ذیل میں ہم یکجائی طور پر بغیر کسی حاشیہ آرائی کے وہ امور درج کرتے ہیں جو اس مسئلہ پر روشنی ڈالتے ہیں۔بابا صاحب کے مسلمان ہونے کے عقیدہ کی ابتداء بابانا تک صاحب کے مسلمان ہونے کا عقیدہ آپ کے زمانہ زندگی ہی سے مسلمانوں میں چلا آتا ہے۔یعنی بابا صاحب کی زندگی میں مسلمان آپ کو ولی اللہ کہتے تھے (جنم ساکھی بالا صفحہ ۱۳۲ جنم ساکھی منی سنگھ صفحه ۱۰۸ و صفحه ۱ او تواریخ گر و خالصہ صفر ۲۴ وصفه ۴۴ مصنفہ پروفیسر سندر سنگھ، بحوالہ سکھ گور و صاحبان اور مسلمان ایک تاریخی جائزہ از عباداللہ گیانی صفحہ ۳) بلکہ آپ کو ولی عارف یقین کرتے تھے ( تواریخ گر و خالصہ صفحہ ۴۰۳ ، سکھ گوڑ و صاحبان اور مسلمان ایک تاریخی جائزہ از عباد اللہ گیانی صفحه ۳) اور نانک در ولیش کے نام سے پکارتے تھے (جنم ساکھی بالاصفحہ ۱۳۶ و جنم ساکھی سری گر و سنگھ سبھا صفحہ ۲۴۸، بحوالہ سکھ گور و صاحبان اور مسلمان ایک تاریخی جائزہ از عباداللہ گیانی صفحه ۳) مسلمانوں میں بابا صاحب کی یادگاریں پھر لکھا ہے کہ آپ حاجی درویش بن کر سکے میں حج کے لئے گئے (جنم ساکھی بھائی بالا صفحہ ۱۳۱