مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 107 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 107

107 ۲۹۔خروج ۲۴/۱۰،۹ تب موسیٰ اور ہارون اوپر گئے اور بنی اسرائیل کے خدا کو دیکھا مگر خروج ۲۰ تا ۳۳/۲۳ میں ہے۔اور بولا تو میرا چہرہ نہیں دیکھ سکتا اس لیے کوئی انسان نہیں کہ مجھے دیکھے اور جیتا رہے۔یعنی کوئی خدا کو نہیں دیکھ سکتا۔۳۰ خروج ۳۱/۱۷ کہ چھ دن میں خدا وند نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اور ساتویں دن آرام کیا اور تازہ دم ہوا۔پھر یسعیاہ ۲۴/ ۴۳ اور اپنی خطاؤں سے مجھے تھکا یا مگر ۴۰/۲۸ میں ہے۔خداوند ابدی خدا ہے زمین کے کناروں کو پیدا کرنے والا۔وہ تھک نہیں جاتا اور ماند نہیں ہوتا۔۳۱۔یسعیاہ ۴۵/۲۳ ہر ایک زبان میری قسم کھائے گی مگر متی ۵/۳۵،۳۴ پھر میں تمہیں کہتا ہوں کہ ہرگز میری قسم نہ کھانا۔ہے ۳۲۔پیدائش ۱۷۱۱ میں خدائے قادر ہوں۔متی ۱۹/۲۶ پر خدا سے سب کچھ ہوسکتا۔مگر قاضیوں ۱/۱۹ میں ہے۔خدا نے کو ہستانیوں کو خارج کیا پر نشیب کے رہنے والوں کو خارج نہ کر سکا کیونکہ ان کے پاس لوہے کی لاٹھیں تھیں۔۳۳۔گنتی ۲۳/۱۹ خدا انسان نہیں جو جھوٹ بولے نہ آدم زاد ہے کہ پشیمان ہو نیز اسموئیل ۲۹/ ۱۵ مگر پیدائش ۶/۶ میں ہے۔تب خداوند زمین پر انسان کے پیدا کرنے سے پچھتایا اور نہایت دلگیر ہوا۔۳۴۔یوحنا ۳/۳۵ باپ بیٹے کو پیار کرتا ہے اور سب چیزیں اس کے ہاتھ میں دی ہیں مگر مرقس ۶/۵ میں ہے اور وہ کوئی معجزہ وہاں نہ دکھا سکا۔۳۵۔۲ سموئیل ۲۶۱/ ۲۴ بعد ا سکے خداوند کا غصہ اسرائیل پر بھڑ کا کہ اس نے داؤد کے دل میں ڈالا کہ ان کا مخالف ہو مگر ا تواریخ ۲۱/۱ میں ہے کہ شیطان نے داؤد کو بھڑ کا یا۔۳۶۔امثال ۳۰/۵ خدا کا ہر ایک سخن پاک ہے مگر ہوسیع ۱/۲ خدا نے ہوسیع کو فرمایا کہ جا اور ایک زنا کار عورت اور زنا کے لڑکے اپنے واسطے لے۔۳۷۔۲۰/۴ خروج۔تو اپنے لیے مورت یا کسی چیز کی صورت جو او پر آسمان پر یا پانی میں یا زمین کے نیچے ہے مت بنا مگر خروج ۲۵/۲۰ تصویریں بنائی گئیں۔۳۸۔ہیمیتھیں ۶۷/۱۶ خدا نور میں رہتا ہے اور اسے کوئی نہیں دیکھ سکتا مگر اسلاطین ۸/۱۲ تب سلیمان نے کہا کہ خداوند نے فرمایا تھا کہ میں گھٹا کی تاریکی میں رہوں گا۔