مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 106 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 106

106 آگے کر دو گر لوقا ۲۲/۳۶ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح نے اپنے حواریوں کو بٹوے اور جھولی اور کپڑے بیچ کر تلوار خریدنے کا اپنی حفاظت کے لیے حکم دیا۔۱۹۔متی ۸/۵ سے معلوم ہوتا ہے کہ کفر نحوم میں داخل ہوتے ہی ایک صو بیدار نے اپنے لڑکے کے علاج کے لیے بڑی منت سماجت کی اور لوقا ۲۔۷ اے سے معلوم ہوتا ہے کہ صو بیدار پاس آیا ہی نہیں یہودیوں نے سفارش کی تھی۔۲۰ اعمال ۹۷ سے معلوم ہوتا ہے کہ سولس ( جو پولوس ہی ہے ) پر نور آیا اور ساتھیوں نے آواز سنی۔مگر کسی نے نہ دیکھا مگر اعمال ۲۲/۹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ساتھیوں نے نور د یکھا مگر آواز نہ سنی۔اسموئیل ۴ ، ۳۱/۵ میں ہے کہ ساؤل نے خودکشی کی مگر ۲ سموئیل ۵ ،۱۱۰ میں ہے کہ ایک ۲۱۔عمالیقی نے ساؤل کو مارا۔۲۲ لوقا ۲۳/۲۶ که شمعون نام کرینی یسوع کے پیچھے پیچھے صلیب لیے پھرتا رہا اور یوحنا۱۹/۱۷ میں ہے۔یسوع آپ اپنی صلیب اٹھا کر کھوپڑی مقام تک لے گیا۔۲۳۔پیدائش ۵۰/۱۳ میں ہے کہ یعقوب کا مدفن مکفیلہ کے کھیت کے کنارے میں جس میں ابراہام نے گورستان کی ملکیت کے لئے عفرون حتی سے عمرے کے مقابل مول لیا تھا۔گاڑا اور اعمال ۱۶/ے میں ہے۔اس مقبرے میں جس کو ابراہام بنی ہمور سے لیا تھا گاڑا۔۲۴۔گنتی ۳۸، ۳۳/۳۷ میں ہے کہ ہارون کی وفات کوہ ہورا روم میں ہوئی۔مگر استثنا ۱۰/۶ میں لکھا ہے کہ موسیرہ میں ہوئی۔۲۵۔رومیوں ۲/۱۳ میں لکھا ہے کہ شریعت پر چلنے والا راستباز اور رومیوں ۳/۳۰ میں لکھا ہے راستباز نہیں۔پیدائش ۲۵ تا ۱/۲۷ میں لکھا ہے کہ انسان کو حیوانات کے بعد پیدا کیا مگر پیدائش ۱۸۔۲/۲۰ میں لکھا ہے کہ انسان حیوانات سے پہلے پیدا ہوا۔۲۷۔پاک جانور سات سات نر و مادہ اور ناپاک دو دو نر اور ان کی مادہ کشتی نوح میں چڑھائے۔پیدائش ۷۱۲ اور پیدائش ۶/۱۹، ۷/۸ ۷/۱۴ میں لکھا ہے پاک جانور بھی دو دوکشتی میں رکھے۔۲۸۔اسلاطین ۷/۱۵ ہر ایک ستون ۱۸ ہاتھ اونچا اور ہر ایک گھیر سوت کا بارہ ہاتھ مگر ۲ تواریخ ۳/۱۵ میں ۲ ستون ۳۵ ہاتھ لمبے۔