مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 865 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 865

865 کسی نے نہ دیکھا۔اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالی فرماتا ہے۔وَتَرْبَهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَ هُمُ لا يُبْصِرُونَ “ (الاعراف : ۱۹۹) محمود کو یہ بات پسند آئی۔“ ( تذکرۃ الاولیاء مترجم اردو باب ۷ ۷ صفحه ۲۷۹ و ظہیر الاصفیاء ترجمہ اردو ) ( تذکرۃ الاولیاء باب ۷۷ صفحه ۲۸۲ مطبوعہ شیخ چراغدین سراجدین کشمیری بازارلا ہور ) ۲۔دن میں سوسو دفعہ پیشاب مرز اصاحب نے اربعین نمبر ۴ صفحہ ۴ و صفحہ ۵ طبع اول میں لکھا ہے کہ مجھے دن میں بعض دفعہ سو سود فعہ پیشاب آ جاتا ہے مرزا صاحب نماز کس وقت پڑھتے ہوں گے؟ جواب:۔یہ تو بعض مواقع کا ذکر ہے۔ورنہ عام طور پر حضرت اقدس کو ۲۰۱۵ مرتبہ پیشاب آتا تھا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفر ۱۳۶۴ ونسیم دعوت صفحه ۶۹ طبع اول ) نماز کے متعلق تمہیں اتنی فکر کی ضرورت نہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے ساتھ ہی ذکر فرمایا ہے:۔” وہ بیماری ذیا بیطس ہے کہ ایک مدت سے دامنگیر ہے اور بسا اوقات سو سو دفعہ رات کو یا دن کو پیشاب آتا ہے اور اس قدر کثرت پیشاب سے جس قدر عوارض ضعف وغیرہ ہوتے ہیں وہ سب میرے شامل حال رہتے ہیں۔بسا اوقات میرا یہ حال ہوتا ہے کہ نماز کے لئے جب زینہ چڑھ کر اوپر جاتا ہوں تو مجھے اپنی ظاہر حالت پر امید نہیں ہوتی کہ زینہ کی ایک سیڑھی سے دوسری سیڑھی پر پاؤں رکھنے تک میں زندہ رہوں گا۔(اربعین نمبر ۴۔روحانی خزائن جلدی اصفحہ ۴۷۱) باقی رہا کثرت پیشاب اور اس پر مضحکہ! تو اس کے جواب میں ذرا مندرجہ ذیل حوالہ جات پر پڑھ لو:۔لکھتے ہیں:۔ا۔حضرت امام رازی رحمتہ اللہ علیہ حضرت ایوب علیہ السلام کے ابتلاء کی تفصیل دیتے ہوئے فَانْقَضَ عَدُوُّ اللَّهِ سَرِيعا فَوَجَدَ أَيُّوبَ عَلَيْهِ السَّلَامُ سَاجِدًا لِلَّهِ تَعَالَى فَآتَاهُ مِنْ قِبَلِ الْأَرْضِ فَنَفَخَ فِى مَنْخَرِهِ نَفْحَةٌ اِشْتَعَلَ مِنْهَا جَسَدُهُ وَ خَرَجَ بِهِ مِنْ فَرْقِهِ إِلَى قَدَمِهِ ثَالَيْلُ وَ قَدْ وَقَعَتْ فِيْهِ حِكَةٌ لَا يَمْلِكُهَا وَ كَانَ يَحِكُ بِاظْفَارِهِ حَتَّى سَقَطَتْ أَظْفَارُهُ ثُمَّ