مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 866
866 حَكَّهَا بِالْمَسُوحِ الْخُشْنَةِ ثُمَّ حَكَهَا بِالْفَخَّارِ وَالْحِجَارَةِ وَ لَمْ يَزَلْ يَحُكُهَا حَتَّى تَقَطَّعَ لَحْمُهُ وَتَغَيَّرَ وَنَتَنَ فَاَخْرَجَهُ اَهْلُ الْقَرْيَةِ وَجَعَلُوهُ عَلَى كُنَاسَةٍ وَ جَعَلُوا لَهُ عَرِيْشًا وَ رَفَضَهُ النَّاسُ كُلُّهُمْ غَيْرُ امْرَءَتِهِ إِنَّ أَيُّوبَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَقْبَلَ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى۔۔مُسْتَغِيْنًا مُتَضَرِّعًا إِلَيْهِ۔فَقَالَ يَا رَبِّ لَاتِ شَيْءٍ خَلَقْتَنِي۔يَا لَيْتَنِي كُنتُ عَرَفْتُ الذَّنْبَ الَّذى اَذْنَبْتُهُ وَالْعَمَلَ الَّذِي عَمِلْتُ حَتَّى صَرَّفْتَ وَجْهَكَ الْكَرِيمَ عَنِّي۔۔۔۔الهى أَنَا عَبْدٌ ذَلِيْلٌ إِنْ أَحْسَنْتَ فَالْمَنُ لَكَ وَ إِنْ أَسَأْتَ فَبِيَدِكَ عُقُوبَتِي۔۔۔۔الْهِي تَقَطَّعَتْ أَصَابِعِي وَ تَسَاقَطَتْ لَهُوَاتِي وَتَنَاثَرَ شَعُرِى وَ ذَهَبَ الْمَالُ وَ صِرْتُ اَسْأَلُ الْمُقْمَةَ فَيُطْعِمُنِي مَنْ يَمُنُّ بِهَا عَلَيَّ وَ يُعَيِّرُنِي بِفَقْرِى وَ هَلَاكِ أَوْلَادِى وَ رَوَى ابْنُ شِهَابٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَيُّوبَ عَلَيْهِ السَّلَامُ بَقِيَ فِي الْبَلَاءِ ثَمَانِيَ عَشَرَةَ سَنَةٌ فَرَفَضَهُ الْقَرِيبُ وَالْبَعِيْدُ إِلَّا رَجُلَيْنِ مِنْ اِخْوَانِهِ۔“ ( تفسیر کبیر زیر آیت وَأيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّة الى مَشَى القُرُّ وَانتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ الانبياء: ۸۴) ترجمہ:۔یعنی دشمن خدا ( ابلیس ) لپک کر حضرت ایوب علیہ السلام کے پاس پہنچا۔دیکھا تو حضرت ایوب علیہ السلام سجدے میں گرے ہوئے تھے پس شیطان نے زمین کی طرف سے اس کی ناک میں پھونک ماری جس سے آپ کے جسم پر سر سے پاؤں تک زخم ہو گئے اور ان میں نا قابل برداشت کھجلی شروع ہوگئی۔حضرت ایوب علیہ السلام اپنے ناخنوں سے کھجلاتے رہے یہاں تک کہ آپ کے ناخن جھڑ گئے پھر اسے کھردرے کمبل سے جسم کو کھلاتے رہے پھر مٹی کے ٹھیکروں اور پتھروں وغیرہ سے کھجلاتے رہے۔یہاں تک کہ ان کے جسم کا گوشت علیحدہ ہو گیا اور اس میں بد بو پڑ گئی۔پس گاؤں والوں نے آپ کو باہر نکال کر ایک روڑی پر ڈال دیا اور ایک چھوٹا سا عریش ان کو بنا دیا۔آپ کی بیوی کے سوا باقی سب لوگوں نے آپ سے علیحدگی اختیار کر لی۔۔۔۔حضرت ایوب علیہ السلام نے درگاہ خداوندی میں نہایت تضرع سے یہ دعا کی کہ اے میرے رب ! مجھے تو نے کس لیے پیدا کیا تھا ؟ اے کاش! مجھے اس گناہ کا علم ہوسکتا جو مجھ سے سرزد ہوا اور اس عمل کا پتہ لگ سکتا جس کی پاداش میں تو نے اپنی توجہ مجھ سے ہٹالی الہی میں ایک ذلیل انسان ہوں اگر تو مجھ پر مہربانی فرمائے تو یہ تیرا حسان ہے اور اگر تکلیف دینا چاہے تو تو میری سزا دہی پر قادر ہے۔الہی میری انگلیاں جھڑ گئی ہیں اور میرے حلق کا کو ابھی گر چکا ہے۔میرے سب بال جھڑ گئے ہیں۔میرا مال بھی ضائع ہو چکا ہے اور میرا