مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 864
864 شریعت سب یکساں ہیں۔مگر بروئے معرفت اس مسجد میں بہت طول ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ دوسری مسجدوں میں سے ایک نور نکل کر آسمان کی طرف جاتا ہے مگر اس مسجد پر ایک نور کا قبہ بنا ہوا ہے اور آسمان سے نور الہی اس طرف آتا ہے۔فرماتے ہیں ایک روز نداسنی کہ حق تعالیٰ فرماتا ہے جو شخص تمہاری مسجد میں آئے گا اس پر دوزخ حرام کر دی جائے گی۔“ ( تذکرۃ الاولیاء باب ۷ اردو ترجمہ شائع کردہ برکت علی اینڈ سنز لا ہور با رسوم صفحہ۲۹۴) نوٹ :۔یادر ہے کہ حضرت ابوالحسن خرقانی رحمتہ اللہ علیہ وہ بزرگ ہیں جن کے بارے میں حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:۔شرف اہل زمانہ اور اپنے زمانہ میں یگانہ ابوالحسن علی بن احمد الخرقانی رحمتہ اللہ علیہ بہت بڑے مشائخ میں سے ہوئے ہیں۔اور ان کے زمانے میں سب اولیا ء ان کی تعریف کرتے تھے۔۔۔اور استاد ابوالقاسم عبدالکریم قشیری رحمتہ اللہ علیہ سے میں نے سنا ہے کہ جب ولایت خرقان میں آیا تو اس پیر ( یعنی ابوالحسن خرقانی"۔خادم) کے دبدبہ کے باعث میری فصاحت تمام ہوئی اور عبارت نہ رہی اور میں نے خیال کیا کہ میں ولایت سے جدا ہو گیا ہوں۔“ تلخیص از کشف الحجاب مترجم اردو شائع کرده شیخ الہی بخش ومحمد جلال الدین فصل سوم ذکر حضرت ابوالحسن بن احمد الخرقانی "باب چھٹا ) ج۔حضرت ابونصر سراج رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت حضرت فرید الدین عطار رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:۔فرماتے ہیں کہ جو جنازہ میری قبر کے پاس سے گزرے گا اس کی مغفرت ہوگی۔“ ( تذکرۃ الاولیاء ایڈیشن متذکرہ بالا صفحه ۳۰۰ باب نمبر (۷۹) و۔تذکرۃ الاولیاء میں حضرت ابوالحسن خرقانی رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ محمود غزنوی کی ایک گفتگو کا حال ان الفاظ میں مذکور ہے :۔محمود نے کہا بایزید (رحمۃ اللہ علیہ ) کی نسبت کچھ فرما ئیں۔آپ ( حضرت ابوالحسن خرقانی" ) نے کہا کہ بایزید نے فرمایا ہے کہ جس نے مجھ کو دیکھا وہ شفاعت سے بے خوف ہو گیا۔محمود نے کہا کہ کیا بایزید پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ کر ہیں ؟ ابو جہل اور ابولہب نے ان کو دیکھا مگر ان کی شفاعت نہ کی گئی؟ فرمایا کہ ادب کر و پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو سوائے ان کے چاروں صحابہ کرام کے اور