مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 788 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 788

788 اب حج کے فریضہ کو منسوخ کر دیا ہے۔(نعوذ باللہ ) (دیکھو حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰۶)۔جس پر حج فرض ہو چکا ہے اور کوئی مانع نہیں وہ حج کرے“۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۴ صفحه هم اطبع اول ) ۴۔حدیث جس کی طرف حضرت اقدس نے اشارہ فرمایا ہے۔منتخب کنز العمال جلد 4 صفحہ ۱۳ وسلسلة الاحاديث الصحيحة حدیث ۲۴۳۰ پر ہے:۔لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُحَجَّ الْبَيْتَ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْحَاكِمُ۔۵- اِقْتِرَابُ السَّاعَة صفحه ۲۸ ، ۲۹ طبع اوّل مطبوعہ مفید عام پر لیس پر مندرجہ بالا حدیث کا علامات قیامت میں بدیں الفاظ ذکر ہے۔اٹھائیسویں علامت بند ہو جانا راہ حج کا اور اٹھا لے جانا حجر اسود کا کعبہ معظمہ سے ہے حدیث ابی سعید میں مرفوعاً آیا ہے۔قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ گھر کا حج نہ ہوگا۔رواہ الحاکم و صحيحه و البزار و ابو یعلی و ابن حبان۔۔۔یہ دونوں کام ہو چکے۔حج بھی بند ہوا۔رکن کو بھی قرامطہ لے گئے۔۳۲۰ ھ سے لے کر ۳۲۷ھ تک بسبب فتنہ قرامطہ بغداد سے حج بند ہو گیا گویا حج بند ہونے سے مراد عارضی طور پر رکنا ہے۔۵۲۔تقدیر اور ملائکہ کوئی نہیں (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ ٹائٹل پہنچ ) جواب:۔جھوٹ ہے۔ازالہ اوہام کے ٹائٹل پہنچ چھوڑ حضرت اقدس کی کسی کتاب میں بھی تقدیر اور ملائکہ کا انکار نہیں بلکہ حضرت اقدس نے تو بار بار خدا تعالیٰ کی تقدیر اور ملائکہ کا اقرار کیا ہے۔قبضہ تقدیر میں دل ہیں اگر چاہے خدا پھیر دے میری طرف آجائیں پھر بے اختیار براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۲۸) پھر فرمایا۔تیری باتوں کے فرشتے بھی نہیں ہیں رازدار (براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۲۸)