مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 789 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 789

789 اے مری جاں کی پنہ فوج ملائک کو اُتار ( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۴۹) ۲۔ہم ایمان لاتے ہیں کہ ملائک حق اور حشر اجساد حق اور روز حساب حق اور جنت حق اور جہنم حق ہے۔(ایام اصلح روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۲۳) ۵۳۔قرآن میں گالیاں بھری ہیں۔جواب:۔سفید جھوٹ ہے۔حضرت نے تو لکھا ہے کہ اگر ہر وہ بات جو قدرے سخت ہو خواہ وہ امر واقعہ ہو۔گالی ہے تو پھر ماننا پڑے گا کہ قرآن میں گالیاں ہیں۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۱۰) کیونکہ قرآن مجید تو کافروں کے سب پر دے کھول کر رکھ دیتا ہے۔اسے گالی قرار دینا خود حماقت ہے کیونکہ اظہار واقعہ اور چیز ہے اور گالی اور۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو شرطی طور پر لکھا ہے نہ کہ مطلق۔۵۴۔خدا کی طاقتیں تیندوے کے جال کی طرح کیس كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: (۱۲) ( توضیح مرام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه۹۰) جواب:۔خدا تعالیٰ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ کا مصداق تو ضرور ہے مگر اس کی بعض صفات کو بیان کرنے کے لئے اگر دنیوی مثال نہ دی جائے تو کہاں سے دی جائے۔خود قرآن مجید نے مثل نُورِهِ كَمِشکوة (النور : ۳۶) فرمایا ہے۔یعنی خدا کے نور کی مثال ایک قندیل کی طرح ہے جس طرح نور خداوندی کی مثال مشکوۃ سے دی جاسکتی ہے۔بعینہ اسی طرح خدا کی صفات کا ایک ہی وقت میں مختلف ا وقت اور مختلف مقامات میں اثر پذیر ہونا بھی تیندوے کے جال والی مثال سے بیان کیا جا سکتا ہے۔۵۵۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عقیده درباره ولادت مسیح علیہ السلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عقیدہ یہی تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام بغیر باپ کے پیدا ہوئے اور خدا کے فضل سے یہی جماعت احمدیہ کا عقیدہ ہے۔اہل پیغام کے عقیدہ کے ہم ذمہ دار نہیں اور نہ وہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کی پرواہ کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے چند حوالجات لکھے جاتے ہیں۔(1) هُوَ خَلْقُ عِيسَى مِنْ غَيْرِ أَبِ بِالْقُدْرَةِ الْمُجَرَّدَةِ۔(مواہب الرحمن روحانی خزائن