مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 787 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 787

787 کہ اس بات میں اختلاف ہے کہ معراج بیداری کی حالت میں ہوا یا سوتے ہوئے۔پس حضرت عائشہ کا قول ہے کہ آپ نے فرمایا۔خدا کی قسم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم یہاں سے گم نہیں ہوا۔بلکہ آپ کی روح اٹھائی گئی تھی اور حضرت معاویہ نے بھی فرمایا کہ آپ کی روح اٹھائی گئی اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ معراج نیند کی حالت میں ایک خواب تھا جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا۔حضرت عائشہ کا قول وغیرہ۔(زادالمعاد مصنفہ حافظ ابن قیم جزء ثالث صفحه ۳۰،۳۱ دار الکتب العلمیة بیروت و تفسیر کبیر سورۃ بنی اسرائیل زیر آیت: ۱۔سیرت ابن ہشام جلد اصفحه ۳۰۰،۲۹۹ مطبوعہ دار الکتب العلمیة بیروت لبنان۔ابن جریر بنی اسرائیل زیر آیت: ۱۔حجتہ اللہ البالغہ مصنفہ حضرت شاہ ولی اللہ باب الاسراء وتذكرة الملوک جلدہ صفحہ اوا قارہ جلد ۲ صفحہ ۲۴۲ میں درج ہے ) نوٹ:۔یا د رکھنا چاہیے کہ حضرت عائشہ کی شہادت خواہ عینی نہ بھی ہو پھر بھی قابل قبول ہے کیونکہ انہوں نے حلف اٹھا کر بیان کی ہے نیز اس کے متعلق لکھا ہے:۔فَإِذَا لَمْ تُشَاهِدُ ذَالِكَ عَائِشَةُ دَلَّ عَلَى أَنَّهَا حَدَّثَتْ عَنْ غَيْرِهَا مِنَ الصَّحَابَةِ فَحَدِيْتُهَا مِنْ مُرْسَلَاتِ الصَّحَابَةِ فَهُوَ صَحِيحٌ أَيْضًا (شہاب علی الشفا جلد ۲ صفحہ ۲۰۵) کہ جبکہ حضرت عائشہ نے یہ واقعہ خود نہیں دیکھا۔تو اس سے ثابت ہوا کہ حضرت عائشہ نے روایت اپنے علاوہ کسی صحابی سے لی ہے پس اندریں صورت یہ حدیث مرسلات صحابہ سے ہوگی جو وہ بھی صحیح ہے۔پس حضرت عائشہ کی شہادت سب سے زیادہ وزن دار ہے اور ان کا حلف اٹھانا بتاتا ہے کہ غالباً انہوں نے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات معلوم کی ہوگی۔ورنہ پورے وثوق کے بغیر قسم نہیں اٹھائی جاسکتی۔پس جبکہ معراج کے جسمانی یا روحانی ہونے کا مسئلہ ابتداء ہی سے اختلافی ہے۔پھر کیا اعتراض؟ ۵۱۔حج بند مرزا صاحب نے حقیقۃ الوحی میں لکھا ہے کہ خدا نے میرے وقت میں حج بند کر دیا ہے۔اب کوئی حج کی ضرورت نہیں ہے۔جواب نمبر :۔یہ جھوٹ ہے حقیقۃ الوحی کیا کسی کتاب سے دکھا دو تو انعام لو۔۲۔حضرت نے تو حقیقۃ الوحی میں یہ لکھا ہے کہ بعض حدیثوں میں آیا ہے کہ مسیح موعود کے وقت میں حج کسی مدت تک روک دیا جائے گا۔چنانچہ میرے زمانہ میں ایک دفعہ سخت بیماری پڑنے کی وجہ سے ایک سال ۱۸۹۹-۱۹۰۰ ء کے لئے روک دیا گیا۔بس حضرت اقدس نے قطعا یہ نہیں فرمایا کہ خدا نے