مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 677
677 جواب: - حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو پانچ کو پچاس کے برابر قرار دیا ہے تو یہ حساب اپنی طرف سے نہیں لگایا۔بلکہ خدا تعالی کا بتایا ہوا حساب ہے۔اگر اعتبار نہ ہوتو بخاری کی یہ حدیث پڑھو۔فَقَالَ هِيَ خَمْسٌ وَهِيَ خَمْسُونَ (بخارى كتاب الصلوة باب كيف فرضت الصلاة في الاسراء ) کہ معراج کی رات جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مشورہ سے پچاس نمازوں میں تخفیف کرانے کے لیے آخری مرتبہ اللہ تعالیٰ کے پاس حاضر ہوئے تو خدا تعالیٰ نے فرمایا لیجیے یہ پانچ ! یہ پچاس ہیں۔“ اور مشکوۃ کتاب الصلوۃ میں حدیث معراج کے یہ الفاظ ہیں :۔قَالَ هَذِهِ خَمْسُ صَلوةِ لِكُلِّ وَاحِدٍ عَشْرٌ فَهَذِهِ خَمْسُونَ صَلوةٌ“ (مشكوة كتاب الصلوۃ حدیث معراج ) کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا یہ پانچ نمازیں ہیں۔ہر ایک دس کے برابر ہے۔پس یہ پچاس نمازیں ہوگئیں۔فلا اعتراض۔۲۵۔مبالغہ کا الزام مرزا صاحب نے مبالغے کئے ہیں۔لکھا ہے کہ میرے شائع کردہ اشتہارات ساٹھ ہزار کے قریب ہیں۔(اربعین نمبر ۳۔روحانی خزائن جلدے صفحہ ۴۱۸ ) اور میری کتابیں پچاس الماریوں میں سماسکتی ہیں؟ ( تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۵۵) جواب:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے اربعین نمبر ۳۔روحانی خزائن جلد۱۷ صفحہ ۴۱۸ کی محولہ عبارت میں یہ نہیں لکھا کہ میں نے ساٹھ ہزار اشتہار تحریر یا تصنیف کیا ہے۔بلکہ لکھا ہے کہ شائع کیا ہے جس کے معنے یہ ہیں۔کہ اربعین کی تحریر ( ۱۹۰۰ ء ) تک جس قد راشتہارات حضور علیہ السلام نے شائع فرمائے تھے ان کی مجموعی تعداد اشاعت‘ ساٹھ ہزار کے قریب تھی۔جو درست ہے۔کیونکہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے کل اشتہارات جو میر قاسم علی صاحب کو دستیاب ہو سکے وہ ۲۶۱ ہیں۔میر صاحب نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ تبلیغ رسالت میں مطبوعہ اشتہارات کے سوا اور کوئی اشتہار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا شائع کردہ نہیں۔ان مطبوعہ اشتہارات میں سے اکثر اشتہارات کی تعداد اشاعت سات سات سو ہے۔جیسا کہ ان میں سے بعض اشتہارات کے آخر میں درج ہے۔تبلیغ رسالت جلدے صفحہ ۵۰،صفحہ ۷۰ و جلد ۸ صفحه ۳۸،صفحه ۴۶ جلده اصفحه ۸) بعض اشتہارات کی تعداد اشاعت چھ ہزار بھی ہے ( تبلیغ رسالت جلده اصفحہ ۸۲ ) اور بعض کی