مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 676 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 676

676 وو و پس جن لوگوں نے قیمتیں دی تھیں اکثر نے گالیاں بھی دیں اور اپنی قیمت بھی واپس لی۔“ (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۹) ”ہم نے دو مرتبہ اشتہار دے دیا کہ جو شخص براہین احمدیہ کی قیمت واپس لینا چاہے وہ ہماری کتا بیں ہمارے حوالے کرے اور اپنی قیمت لے لے۔چنانچہ وہ تمام لوگ جو اس قسم کی جہالت اپنے اندر رکھتے تھے انہوں نے کتابیں بھیج دیں اور قیمت واپس لے لی۔اور بعض نے کتابوں کو بہت خراب کر کے بھیجا مگر پھر بھی ہم نے قیمت دے دی۔۔۔۔خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایسے دنی الطبع لوگوں سے خدا تعالیٰ نے ہم کو فراغت بخشی۔( تبلیغ رسالت جلدے صفحہ ۷ ۸ و ایام اصلح روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۲) باقی رہا تیسرا سوال کہ تین سو دلائل لکھتے تو اسلام کو فائدہ ہوتا تو اس کا جواب یہ ہے کہ براہین احمدیہ کے پہلے چار حصوں میں حضرت اقدس علیہ السلام نے اسلام کی صداقت پر دو قسم کے دلائل دیئے ہیں۔ا۔اعلیٰ تعلیمات ۲۔زندہ معجزات اور حقیقت یہ ہے کہ یہی دونوں ہزار ہا دلائل پر حاوی ہیں۔چنانچہ خود حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا ہے:۔” میں نے پہلے ارادہ کیا تھا کہ اثبات حقیقت اسلام کے لئے تین سو دلیل براہین احمدیہ میں لکھوں لیکن جب میں نے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ دو قسم کے دلائل ہزار ہانشانوں کے قائمقام ہیں۔پس خدا نے میرے دل کو اس ارادہ سے پھیر دیا۔اور مذکورہ بالا دلائل کے لکھنے کے لئے مجھے شرح صدر عنایت کیا۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۶) نیز حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنی متعدد کتب میں جواستی (۸۰) سے بھی زیادہ ہیں ان میں صداقت اسلام کے تین سو سے بھی زائد دلائل بیان فرما دیئے ہیں۔اگر غیر احمدی علماء مقابل پر آئیں تو ہم ان کتابوں میں سے وہ دلائل نکال کر دکھا سکتے ہیں۔۲۴۔پانچ (۵۰) پچاس (۵۰) کے برابر مرزا صاحب نے براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ 9 پر لکھا ہے کہ میں نے براہین احمدیہ کے پچاس حصے لکھنے کا ارادہ کیا تھا۔مگر اب صرف پانچ ہی لکھتا ہوں۔پانچ بھی پچاس ہی کے برابر ہیں۔صرف ایک نقطے کا فرق ہے۔