مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 678 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 678

678 تین ہزار ( جلد ۸صفحہ ۸۸) اور بعض کی دو ہزار ( جلدے صفحہ ۴۸ ) اور بعض کی چودہ صد ( جلدے صفحہ ۵۵ ) اور بعض کی ایک ہزار بھی ہے ( جلدے صفحہ ۸۸ وجلد ۸ صفحه ۸۲) غرضیکہ تعداد اشاعت اشتہارات کی مختلف ہے۔اگر فی اشتہار تین صد اوسط سمجھ لی جائے اور اس حساب سے تبلیغ رسالت میں مجموعہ ۲۶۱ اشتہارات کی تعداد اشاعت ۸۳۰۰ ۷ بنتی ہے اور اربعین ۱۵ار دسمبر ۱۹۰۰ ء تک ۲۲۶ اشتہارات کی تعداد اشاعت ۶۷۸۰۰ بنتی ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ساٹھ ہزار کے قریب قرار دیا ہے۔اسی طرح اپنی کتب کی تصنیف کے لحاظ سے تعداد حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے تمہاری محوله تریاق القلوب صفحہ ۱۵ کی عبارت میں نہیں بتائی۔بلکہ حضور علیہ السلام نے اپنے رسائل اور کتب کی اشاعت کے لحاظ سے تعداد مد نظر رکھ کر تحریر فرمایا ہے کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں اکٹھی کی جائیں تو پچاس الماریاں ان سے بھر سکتی ہیں۔“ تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۵۵) اور یہ درست ہے کیونکہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی تصنیف کردہ کتب کی تعداد خود مصنف محمدیہ پاکٹ بک نے بھی اسی تسلیم کی ہے۔جن میں سے براہین احمدیہ۔تحفہ گولڑویہ ازالہ اوہام۔آئینہ کمالات اسلام۔حقیقۃ الوحی۔چشمہ معرفت جیسی ضخیم کتابیں لکھی ہیں۔جن کی تعداد اشاعت ۲۹۰۰ ( نزول اسبح ) تذکرۃ الشهر دتین ۸۰۰ - تریاق القلوب ۷۰۰۔ایام اصلح ۷۰۰۔اربعین ۷۰۰۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ۱۶۰۰ وغیرہ ہیں۔پس ان کتب کے جملہ نسخوں کو اگر الماریوں میں رکھا جائے تو پچاس سے زائد الماریاں بھر سکتی ہیں۔لہذا کوئی مبالغہ نہیں۔الصد اسی طرح اپنے نشانات کی تعداد کے بارے میں جو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات ہیں۔ان میں بھی کوئی مبالغہ نہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو اپنے نشانات کی تعداد دس لاکھ قرار دی ہے اس کی تشریح بھی خود ہی فرمائی ہے۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:۔یہ سات قسم کے نشان ہیں جن میں سے ہر ایک نشان ہزار ہا نشانوں کا جامع ہے۔مثلاً یہ پیشگوئی کہ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيق جس کے یہ معنے ہیں کہ ہر ایک جگہ سے اور دور دراز ملکوں سے نقد اور جنس کی امداد آئے گی اور خطوط بھی آئیں گے۔اب اس صورت میں ہر ایک جگہ سے جواب تک کوئی روپیہ آتا ہے یا پارچات اور دوسرے ہدیے آتے ہیں یہ سب بجائے خود ایک ایک نشان ہیں کیونکہ ایسے