مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 548 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 548

548 جائیں اس وقت اس کو تقسیم کیا جائے گا۔اس ٹریکٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم اور وصیت کے متعلق انتہائی کذب آفرینی سے کام لیا گیا تھا۔وہ ٹریکٹ ۱۳ مارچ کو حضرت خلیفتہ المسیح اول کی وفات کے دن تقسیم کیا گیا۔جس کے نتیجہ میں جماعت احمد یہ ایک خطرناک امتحان میں پڑگئی۔دوفریق ہو گئے۔مولوی محمد علی صاحب اور آپ کا لاہوری فریق آئندہ کے لئے خلافت کو مٹانا چاہتے تھے اور اس کوشش میں تھے کہ حضرت خلیفتہ المسیح اول کا کوئی جانشین منتخب نہ کیا جائے مگر دوسری طرف ایک دوسرا فریق تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم اور حضرت خلیفہ مسیح اول کی وصیت کے مطابق انتخاب خلافت کو ضروری قرار دیتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اہل بیت بھی اسی دوسرے گروہ کے ہم خیال تھے۔چنانچہ نتیجہ یہ ہوا کہ دوسرا گروہ کامیاب ہوگیا اور لاہوری فریق نا کام ہوا۔حضرت سید نا مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز خلیفہ منتخب ہوئے۔صادقین کو حمایت الہی حاصل ہوئی اور اہل بیت پر جو الزامات لگائے جاتے تھے ان کی تطہیر کا وعدہ پورا ہوا۔غرضیکہ یہ سب پیشگوئیاں عظیم الشان طور پر پوری ہوئیں جو صداقت حضرت مسیح موعود علیه السلام پر زبر دست گواہ ہیں۔اس قدر تفصیل اور بسط کے باوجود بھی اگر کسی کو ملا ہور میں ایک بے شرم ہے“ کا مطلب سمجھ میں نہ آئے تو اس کا کیا علاج؟ ۱۴۔ایک امتحان ہے بعض اس میں پکڑے جائیں گے۔“ اس کی تفصیل مندرجہ بالا اعتراض کے جواب میں دیکھیں۔۱۵۔جدھر دیکھتا ہوں ادھر تو ہی تو ہے“ جواب:۔یہ الہام ۱۲ / اپریل ۱۹۰۴ء کا ہے اور اس سے پہلا الہام ”اے بسا خانہ دشمن کہ تو ویراں کر دی“ ہے۔یہ دونوں الہامات الحکم جلد ۸ نمبر ۳ اصفحہ مورخہ ۲۴ اپریل ۱۹۰۴ء میں درج ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ یہ طاعون کے متعلق ہیں۔پس ان کا مطلب واضح ہے۔۱۶۔لوگ آئے اور دعویٰ کر بیٹھے۔شیر خدا نے ان کو پکڑا۔جواب:۔یہ الہام اپنے ساتھ کے سابقہ الہامات سے متعلق ہے جو درج ذیل ہے :۔آپ کے ساتھ انگریزوں کا نرمی کے ساتھ ہاتھ تھا۔اسی طرف خدا تعالیٰ تھا جو آپ تھے۔آسمان پر دیکھنے والوں کو ایک رائی برابر غم نہیں ہوتا۔خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری