مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 547 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 547

547 66 دیے جائیں گے۔إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُظْهِرَكُمْ تَطْهِيرًا ترجمہ:۔لاہور میں ایک بے شرم ہے۔اے بے شرم ! تجھ پر اور تیرے جھوٹ پر لعنت۔میں نے ایک شخص کی وفات کی خبر دی۔بے شک میں ہی خدا ہوں۔میرے سوا اور کوئی خدا نہیں۔خدا بیچوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ایک امتحان ہے۔بعض اس میں پکڑے جائیں گے اور بعض چھوڑ دیئے جائیں گے۔اے اہل بیت !خدا نے ارادہ کیا ہے کہ تمہاری پلیدی کو دور کرے اور تمہیں پاک کرے۔یہ سب الہامات ۱۳ مارچ کے ہیں۔ان میں مندرجہ ذیل امور کی خبر دی گئی ہے:۔ا۔کوئی شخص فوت ہوگا۔۲۔اس دن ایک بہت بڑا فتنہ ہوگا۔۔اس فتنہ میں دو فریق ہو جائیں گے (ایک فریق پکڑا جائے گا دوسرا چھوڑ ا جائے گا ) اور دونوں اپنے مقصد کی کامیابی کے لئے کوشش کریں گے۔۴۔وہ فریق جو اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گا سچا ہوگا۔إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّادِقِينَ ۵۔اس فتنہ میں کوئی شخص جس کا تعلق لاہور سے ہو گا۔انتہائی بے شرمی کا اظہار کرے گا اور ایسا طرز عمل اختیار کرے گا جس میں کذب بیانی اور دھوکا سے کام لیا گیا ہوگا۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اہل بیت یعنی حضور کی بیوی اور بچوں کے خلاف بھی وہ فتنہ اٹھایا جائے گا لیکن خدا تعالیٰ ان کو ان حملوں سے محفوظ رکھے گا۔ے۔وہ لاہور کا ” بے شرم “ اپنی بہتان طرازی سے اپنی ”بے شرمی کا ثبوت کسی شخص کی وفات سے پہلے دے چکا ہوگا یعنی وفات بعد میں ہوگی۔مگر اس سے قبل وہ جھوٹ وغیرہ کا واقعہ ہو چکا ہوگا کیونکہ لاہور میں ایک بے شرم اور اس کے جھوٹ کا ذکر الہام میں پہلے ہے اور اس کے بعد وفات کا ذکر ہے۔اب دیکھ لو یہ سب پیشگوئیاں کس عظیم الشان طور پر پوری ہوئیں۔۱۳ مارچ کے دن یا الہام ہوا تھا اور عین ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء کو یعنی الہام ہی کی تاریخ کو حضرت خلیفہ المسیح اوّل رضی اللہ عنہ کی وفات حسرت آیات ہوئی اور انسی نُعَيْتُ “ کا الہام پورا ہوا ( کہ میں نے کسی کے فوت ہونے کی خبر دی ) آپ کی وفات سے قبل خفیہ طور پر مولوی مد علی صاحب ایم۔اے لا ہوری پارٹی کے امیر نے ایک ٹریکٹ لکھ کر اور طبع کرا کے اس انتظار میں رکھا ہوا تھا کہ جب حضرت خلیفۃ امسیح اول رضی اللہ عنہ فوت ہو