مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 546
546 میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محنت شاقہ وشب بیداری کا ذکر ہے اور الہام ” آثار صحت میں ایک آدمی کی بحالی صحت کی خبر دی گئی ہے جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دن دعا فرمائی تھی۔( آثار صحت دیکھو بدر جلد۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۳۳) ا۔زندگی کے فیشن سے دور جاپڑے ہیں جواب:۔اس کے ساتھ ایک اور الہام بھی ہے فَسَحِقُهُمُ تَسْحِيْفًا (دیکھو تذکر و صفحه ۴۲۶ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) جس کی تشریح میں حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنی دعا کا ذکر کیا ہے۔کہ اے خدا! اپنے دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔اللہ تعالیٰ نے اس دعا کی قبولیت اس الہام میں فرمائی۔چنانچہ ۱۹۰۴ء میں یہ الہام ہوا۔طاعون کا دور دورہ ہوا اور لاکھوں دشمن ہلاک ہوئے۔تعیین تو اس صورت میں کی جاتی اگر ایک دو دشمنوں نے ہلاک ہونا ہوتا۔۱۲ - شَرُّ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ الجواب :۔یہ الہام بدر جلد انمبر ۸ مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۰۵صفحہ ۲۔الحکم جلد ۹ نمبر ۱۸ صفحه امورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۵ء پر بھی ہے۔اور ساتھ ہی درج ہے کہ شیخ رحمت اللہ صاحب لاہوری ( جو بعد میں پیغامی پارٹی کے رکن ہو گئے تھے ) کے لئے حضرت اقدس نے دعا فرمائی تو الہام ہوا۔شَرُّ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی شرارت ان لوگوں کی جن پر تو نے انعام کیا۔اس الہام میں یہ بتایا گیا تھا کہ وہی لوگ جن پر حضرت اقدس کی طرف سے بے شمار مہربانیاں ہوئی تھیں ایک وقت آئے گا کہ حضور کی شان میں استخفاف کر کے حضور کے مشن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔چنا نچہ فتنہ غیر مبایعین اٹھا اور شیخ رحمت اللہ صاحب ان کے رکن رکین بن گئے۔۱۳۔لاہور میں ایک بے شرم ہے الجواب:۔یہ الہام ۱۳ مارچ ۱۹۰۷ء کا ہے اور بدر جلد ۶ نمبر۱۱ مورخہ ۱۴؍ مارچ ۱۹۰۷ء صفحه ۳ و الحکم جلد نمبر ۹ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه او تذکره صفحه ۵۹۴ پر درج ہے۔اس کی تشریح کے لیے ضروری ہے کہ اس کے ساتھ کے الہامات بھی درج کئے جائیں۔لا ہور میں ایک بے شرم ہے وَيْلٌ لَّكَ وَلا فُكِكَ إِنِّي نَعَيْتُ إِنِّي أَنَا اللَّهُ لَا إِلهُ إِلَّا أَنَا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّدِقِينَ۔ایک امتحان ہے۔بعض اس میں پکڑے جائیں گے اور بعض چھوڑ