مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 545 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 545

545 اللہ ! میں تجھے نہیں پہچانتی تھی۔اس کا ( مسیح موعود کا ھم اور غم اسماعیل کے درخت کواگانے کا موجب ہوگا۔پس اس کو پوشیدہ رکھ۔یہاں تک کہ وہ ظاہر ہو جائے۔ایک دانہ کس کس نے کھانا۔ظاہر ہے کہ یہاں دانہ سے مراد دوحہ اسمعیل یعنی اسماعیل کے درخت کا دانہ ہے۔یعنی وہ غم اور قوم کا درد جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں تھا وہ بطور پیج کے ہو کر ایک دن اسمعیل کا عظیم الشان درخت بن جائے گا۔یعنی شوکت اسلام کے ظہور کا موجب ہو گا۔اور تمام دنیا اس سے برکت پائے گی۔غرضیکہ یہ غنم جس کو آج اکیلا خدا کا مسیح کھا رہا ہے ایک دن رحمت و برکت کا موجب بن کر ثمر دار درخت بن جائے گا اور پھر سب دنیا اس پھل کو کھائے گی۔یہ ہے وہ دانہ جسے کس کس نے کھانا۔“ (۲) یہ دانہ قرآن مجید بھی ہو سکتا ہے کہ باوجود اس قدر مختصر ہونے کے پھر بھی تمام دنیا کے لئے روحانی غذا بن کر ان کی بھوک کو مٹاتا ہے کیونکہ اسمعیل کے درخت ( یعنی شوکتِ سلسلہ محمدیہ ) کا سب سے اونچا اور خوبصورت پھل یہی قرآن مجید ہے۔۹۔چھپیں دن یا چھپیس (۲۵) دن تک جواب:۔یہ الہام ۷ / مارچ ۱۹۰۷ ء کا ہے (دیکھو بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخہ ۴ ار مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۳ والحکم جلد نمبر ۹ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ء صفحها بحوالہ تذکره صفحه ۵۹۲ مطبوعه ۲۰۰۴ء) حضرت اقدس علیہ السلام نے اسی دن اس کی تشریح میں فرمایا تھا:۔و کوئی ہولناک یا تعجب انگیز واقعہ ہے۔“ (بدر ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ صفحہ۳) چنانچہ اس الہام سے پورے پچیسویں دن یعنی ۳۱ مارچ ۱۹۰۷ء کو (اس الہام کے شائع ہو چکنے کے کئی دن بعد ) ایک پر ہیبت آتشیں گولہ آسمان پر سے مختلف شہروں میں گرتا ہوا نظر آیا۔چنانچہ لاہور کے مشہور انگریزی اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ نے بھی اس پر لکھا:۔کئی نامہ نگاروں نے ہمیں اس شہاب کے متعلق خطوط لکھے جو اتوار (۳۱ / مارچ) کی شام کو پونے پانچ بجے کے قریب دیکھا گیا۔تو اس کے پیچھے ایک بہت لمبی دوہری دودھارا یسی تھی جیسے دھواں ہوتا ہے۔(سول اینڈ ملٹری گزٹ ۳ اپریل ۱۹۰۷ء ) نوٹ:۔الہام ایسوسی ایشن میں جماعت احمدیہ کے قیام کی پیشگوئی ہے۔۱۰۔الہام مضر صحت الحکم جلد ۹ نمبر ۲۱ مورخہ ۷ ارجون ۱۹۰۵ء صفحه۱)