مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 497 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 497

497 قرآن مجید کی آیت ہے طہ : ۴۷ ) ج۔معترض نے جس کتاب کا حوالہ دیا ہے وہ حضرت اقدس علیہ السلام کی تالیف یا تصنیف نہیں بلکہ با بومنظور الہی کی مرتبہ ہے۔اس میں انہوں نے جلد ا صفحہ ۴۹ پر حوالہ دیا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے مکتوبات جلد اصفحہ ۲۳ سے یہ الہام نقل کیا گیا ہے مگر اصل کتاب مکتوبات میں اسمعُ وَلَدِی نہیں بلکہ اسْمَعُ وَاری“ ہے۔بابو منظو ر الہی صاحب کی مرتبہ کتاب البشری میں کاتب کی غلطی سے واری کی بجائے وَلَدِی بن گیا۔حضرت اقدس کی کسی کتاب میں ولدی“ نہیں ہے۔با بو منظور الہی صاحب نے ”الفضل“ جلد 9 صفحہ ۹۶ میں اس غلطی کا اعتراف کیا ہے کہ البشری جلد ا صفحہ ۴۹ سطر ۱۰ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام مغلطی سے اَسْمَعُ وَاری کی بجائے اِسْمَعُ وَلَدِی چھپا ہے اور ترجمہ بھی غلط کیا گیا ہے۔أَنْتَ اسْمِيَ الْأَعْلَى یعنی تو میرا سب سے بڑا نام یعنی خدا ہے جواب :۔ترجمہ غلط ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود اس کا ترجمہ کر دیا ہے۔” تو میرے اسم اعلیٰ کا مظہر ہے یعنی ہمیشہ تجھ کو غلبہ ہوگا۔( تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۱۵) ۲۔گویا اس الہام میں قرآن مجید کی اس آیت کی طرف اشارہ کیا ہے كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَ آنَا وَ رُسُلی۔خدا نے لکھ چھوڑا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ہی غالب رہیں گے۔۳۔حضرت غوث الاعظم سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کو مندرجہ ذیل الہام الہی ہوا:۔فَجَاءَ الْخِطَابُ مِنَ الرَّبِّ الْقَدِيرِ اطْلُبُ مَاتَطْلُبُ فَقَدْ أَعْطَيْنَكَ عِوَضًا عَنْ اِنْكِسَارِ قَلْبِكَ۔۔۔فَجَاءَهُ الْخِطَابُ مِنَ اللهِ الْعَزِيزِ الْقَدِيرِ جَعَلْتُ أَسْمَاءَكَ مِثْلَ أَسْمَائِي فِي الثَّوَابِ وَالتَّأْثِيرِ وَمَنْ قَرَأَ إِسْمَا مِنْ أَسْمَاءِ كَ فَهُوَ كَمَنْ قَرَأَ إِسْمًا مِّنْ اَسْمَائِي“ (رساله حقیقة الحقائق بحوالہ کتاب مناقب تاج الاولیاء و برہان الاصفیاء المقطب الربانی والغوث الصمدانی عبد القادر الکیلانی۔مصنفہ علامہ عبد القادر بن محی الدین الاربلی مطبوعہ مطبع عیسی البانی الحلمی مصر صفحہ ۱۷ ) اللہ تعالیٰ نے حضرت سید عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تیرے دل کے انکسار کے باعث میں تجھے یہ کہتا ہوں کہ جو تو چاہتا ہے مانگ وہ میں تجھے