مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 498 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 498

498 دوں گا۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ (اے عبدالقادر ! ) میں نے ثواب اور تاثیر میں تیرے ناموں کو اپنے ناموں کی طرح بنا دیا ہے پس جو شخص تیرے ناموں میں سے کوئی نام لے گا گویا اس نے میرا نام لیا۔“ ۴۔حضرت محی الدین ابن عربی اپنی کتاب ” فصوص الحکم میں تحریر فرماتے ہیں :۔" حضرت امیر المومنین امام المتقین علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہ۔۔۔۔خطبہ لوگوں کو سنا رہے تھے کہ میں ہی اسم اللہ سے لفظ دیا گیا ہوں اور میں ہی اس اللہ کا پہلو ہوں جس میں تم نے افراط و تفریط کی ہے۔اور میں ہی قلم ہوں اور میں ہی لوح محفوظ ہوں۔اور میں ہی عرش ہوں۔اور میں ہی کرسی ہوں۔اور میں ہی ساتوں آسمان ہوں۔اور میں ہی ساتوں زمین ہوں۔“ فصوص الحکم مترجم اردو شائع کردہ شیخ جلال الدین سراج دین تاجران کتب لاہور ۱۳۲۱ھ مطبوعہ مطبع دو مجتبائی صفحه۶۰ و ۶ مقدمہ فصل ششم ” عالم انسانی کی حقیقت)۔”اسم“ کے معنے اس الہام میں صفت کے ہیں۔جیسا کہ اس حدیث میں ”اِنَّ لِی أَسْمَاءُ۔۔۔۔۔أَنَا الْمَاحِى" کہ میرے کئی نام ہیں۔۔۔میں ماحی ہوں جس سے کفر کو مٹایا جائے گا۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت ہے۔پس اس الہام میں اس صفت کی طرف اشارہ ہے جو اغلی یعنی سب پر غالب آنے والی ہے۔چونکہ ہر نبی خدا کی اس صفت کا مظہر ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اس صفت کا مظہر قرار دیا ہے۔اِعْمَلُ مَا شِئْتَ فَإِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَكَ جواب:۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: - لَعَلَّ اللَّهَ إِطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ وَجَبَتْ لَكُمُ الْجَنَّةُ اَوْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمُ (بخاری کتاب المغازی باب فَضْلُ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا - وسلم كتاب الفضائل باب فضائل اهل بدر ومشكوة مجتبائی صفحہ ۵۷۷) کہ اللہ تعالیٰ اہل بدر پر واقف ہوا اور کہا کہ جو چاہو کرو۔اب تم پر جنت واجب ہوگئی یا یہ فرمایا کہ میں نے تم کو بخش دیا۔ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ کے مقبولوں پر ایک وہ حالت آتی ہے جب بدی اور گناہ سے ان کو انتہائی بعد ہو جاتا ہے اور اس پر انتہا ئی کراہت ان کی فطرت میں داخل کر دی جاتی ہے۔فلا اعتراض ۲۔چنانچہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس الہام کی تفسیر فرما دی ہے۔اس آخری فقرہ کا یہ مطلب نہیں کہ منہیات شرعیہ تجھے حلال ہیں بلکہ اس کے یہ معنے ہیں