مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 318
318 مراد ” مرسلین اور رسولوں بصیغہ جمع ہی لیا ہے۔ہاں اقتث کے لفظ سے میزان کننده ( میزان ظاہر کرنے والا ) کا وجود نکالا ہے۔پس مخالفین کا شہادۃ القرآن کا حوالہ پیش کرنا سراسر دھوکہ ہے۔ب: - يَصْطَفى مضارع منسوب بذاتِ خداوندی ہے اور اس آیت کی اگلی آیت ہے يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمُ (الحج: ۷۷) خدا تعالی جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے۔کیا خدا تعالی اس آیت کے نزول کے وقت جانتا تھا اب وہ نہیں جانتا يَعْلَمُ بھی مضارع ہے۔غیر احمدی:۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم خود خدا کی اس قدیم سنت سے باہر ہو کہ وہ انسانوں میں سے رسول چنتا ہے جو اس کی تبلیغ کرتے ہیں۔اسی سنت قدیمہ کی رو سے اب بھی یہ رسول بھیجا گیا ہے، بجائے اس کے کہ ارسال رسل کی سنتِ الہیہ سے موجودہ نبوت کا استدلال کیا جاتا آئندہ نبوت کا خواہ مخواہ ذکر چھیڑ دیا گیا بیہودہ ترجمہ ہے۔محمدیہ پاکٹ بک صفحہ ۴۶ طبع خانی ۱۹۸۹ء از مولوی محمد عبد الله معمار امرتسری ) جواب:۔جب سنت قدیمہ یہی ہے کہ وہ تبلیغ کے لئے رسول بھیجا کرتا ہے تو پھر اب بھی نبوت جاری ہے۔کیونکہ اللہ تعالی فرماتا ہے لَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا (الاحزاب: ۶۳- فاطر :۴۴) کہ اللہ تعالی کی سنت کبھی بدلا نہیں کرتی۔اندریں حالات تمہارا ارسال رسل“ کا انکار کرنا بیہودہ ہے“ یا ہمارا اقرار؟ غیر احمدی:۔تشریعی نبی بھیجنا بھی تو خدا کی سنت ہے وہ کیوں بدل گئی ؟ جواب:۔یہ کس نے کہا ہے کہ تشریعی نبی بھیجنے کی سنت بدل گئی ہے۔تشریعی نبی بھیجنے کے لئے تو اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ جب سابقہ شریعت ناقص یا نا مکمل ہو یا ناقص تو نہ ہو مگر محرف (مبدل ) ہو گئی ہو تو نئی شریعت نازل فرماتا ہے اور غیر تشریعی نبی بھیجنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ جس وقت ضرورتِ زمانہ کے لحاظ سے نہ سابقہ شریعت ناقص ہوا اور نہ محرف ہوئی ہو بلکہ لوگوں میں بد عملی اور ضلالت و گمراہی پیدا ہو گئی ہو تو اللہ تعالیٰ ان میں تبلیغ اور اصلاح کے لئے غیر تشریعی نبی بھیجا کرتا ہے۔پس چونکہ قرآن کریم مکمل شریعت ہے اور اس میں تحریف بھی نہیں ہوئی بلکہ یہ اپنی اصلی حالت پر قائم ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ کی سنت قدیمہ کے عین مطابق یہ ضروری ہے کہ کوئی تشریعی نبی نہ آئے بلکہ غیر تشریعی نبی آئے۔پس جب تک قرآن کریم میں تحریف ثابت نہ کرو، یا یہ ثابت نہ کرو کہ قرآن مجید ( نعوذ باللہ ) ناقص کتاب ہے ، اس وقت تک تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ قرآن کریم کے بعد تشریعی