مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 77 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 77

77 الف۔یوحنا ۲۰/۱۸ وا۔کرنتھیوں ۳۱ تا ۱۵/۵۱ وافسیوں ۲٫۱ و ۲/۵ ب۔مُردہ سے مراد شہوات کلسیوں ۳ تا ۳٫۵ ج زندگی سے مراد یسوع پر ایمان لانا۔یوحنا ۱۷/۳ ۲۔دوسرا معجزہ:۔بیماروں کو اچھا کرنا۔جواب:۔اس میں بھی اور انبیاء مسیح کے شریک ہیں۔ا۔الیشع نے نعمان سپہ سالار کو جو کوڑھی تھا اچھا کیا۔(۲ سلاطین باب ۵ آیت ۱۴) ۲۔یوسف نے اپنے باپ یعقوب کو آنکھیں دیں۔دیکھو ( پیدائش باب ۴۶ آیت ۴ تا ۳۰) ۳۔بیماروں سے روحانی بیمار مراد ہیں۔مرقس ۱۲٫۱۷ و پطرس ۲/۲۴ ۴۔روحانی اندھے بہرے منتی ۱۳/۱۳ ۱۵/۱۴ و یوحنا ۹/۳۹ ۳۔تیسرا معجزہ: تھوڑے کھانے اور شراب کو بڑھا دینا۔جواب:۔یہ کام بھی بہت سے انبیاء سے ظہور پذیر ہوا بلکہ بعض انبیاء اس کام میں مسیح سے بھی بڑھے ہوئے ہیں۔دیکھو حوالے :۔ا۔ایلیاہ نے مٹھی بھر آئے اور تھوڑے تیل کو بڑھا دیا کہ وہ سال بھر تک تمام نہ ہوا۔دیکھو ( اسلاطین باب ۱۷ آیت ۱۲ تا ۱۶) ۲۔الیشع نے بھی ذرا سے تیل کو اس قدر بڑھا دیا کہ گھر والوں کے پاس اُس کے رکھنے کے لئے کوئی برتن نہ رہا۔(۲ سلاطین باب ۴ آیت ۲ تا ۶ )۔چوتھا معجزہ:۔بغیر کشتی کے دریا پر چلنا۔جواب:۔یہ بھی صرف مسیح کا کام نہ تھا بلکہ موسیٰ نے اس سے بڑھ کر معجزہ دکھایا۔اس نے سمندر کو ایسی لاٹھی ماری کہ وہ پھٹ گیا اور سیال پانی الگ الگ دونوں طرف کھڑا ہو گیا۔۲۔یوشع نے مر دن کو خشک کر دیا۔( کتاب یوشع ۳/۱۷) ۳۔ایلیاہ نے دریا کے دوٹکڑے کر دیئے۔(۲ سلاطین ۲/۸) ۴۔الیشع نے ناکارہ چشموں اور بنجر زمینوں کو ایک پیالہ پانی سے اُچھال دیا۔(۲ سلاطین ۱۹ تا ۲/۲۲) ۵۔الیشع نے چادر مار کر پانی کے دوٹکڑے کئے۔(۲ سلاطین ۲/۱۴)