مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 78 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 78

78 ۶۔موسیٰ کی دعا سے مینہ اور اولے تھم گئے۔(خروج ۹٫۳۴) ے۔موسیٰ نے ہاتھ بڑھا کر مینڈک پھیلا دیئے۔(خروج ۹/۲۳)۔ہارون نے مینڈک مصر میں پھیلا دیئے۔(خروج ۶، ۸/۷) ۹۔موسیٰ نے ہاتھ پھیلا کر سب مصر پر اندھیرا کر دیا۔(خروج ۱۰/۲۲) ۱۰۔موسیٰ نے ہاتھ بڑھا کر سب سواریوں کو ہلاک کر دیا۔(خروج ۲۶ تا ۱۴/۲۹) ا۔یشوع نے چاند اور سورج کو حکم دے کر کھڑا کر دیا۔( یشوع ۱۲ تا ۱۰/۱۴) ۱۲۔یسعیاہ نے سورج کو دس درجہ پیچھے ہٹا دیا۔(۲ سلاطین ۲۰/۱۱) ۱۳ تین شخص جلتی آگ میں ڈالے مگر نہ جلے۔( دانیال ۲۱ تا ۳/۲۵) ۵۔پانچواں معجزہ: مسیح نے پرندے بنائے۔پس وہ خالق ٹھہرا۔احمدی: تورات میں ہے۔ہارون نے جوئیں بنائیں۔(خروج ۸/۱۷) پس وہ بھی بقول شما خالق ٹھہرا۔یک نہ شد دو شد۔ایک اور بات یا درکھنے کے قابل ہے کہ حضرت مسیح نے مریدوں کو فر مایا کہ اگر تم میں رائی کے برابر بھی ایمان ہو تو تم میرے جیسے کام کر سکتے ہو۔اب عیسائی صاحبان سے سوال ہے کہ اگر معجزات عظیم الشان کی وجہ سے آپ لوگ مسیح کو خدا مانتے ہو۔تب تو حواریوں کو بھی شریک الوہیت ماننا چاہیے۔کیونکہ انہوں نے بھی معجزات دکھائے اور اگر آپ یہ کہیں کہ حواریوں نے کوئی معجزہ نہیں دکھایا تو یہ ماننا پڑے گا کہ وہ بالکل ہی بے ایمان تھے۔ایک اور جواب: انجیل میں مسیح نے صاف فرما دیا کہ میرے بعد بہت سے جھوٹے نبی پیدا ہوں گے جو اتنے بڑے بڑے معجزات دکھا ئیں گے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ کاملین کو دھو کہ میں ڈال دیں لیکن تم ان کے دھوکہ میں ہرگز نہ آنا۔مسیح کے اس قول سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مسیح کے نزدیک ایک جھوٹا آدمی معجزات دکھا سکتا ہے تو پھر معجزات خدائی کا معیار کس طرح ہوئے اور منجزات دکھانے سے مسیح کی خدائی کیسے ثابت ہو سکتی ہے؟ تیسری دلیل :۔جس سے مسیح کی الوہیت ثابت کی جاتی ہے وہ مسیح کا ایک قول ہے جو اس نے اپنے مخالف یہودیوں کو کہا۔کہ تم نیچے سے ہو۔میں اوپر سے ہوں تم اس جہان کے ہو۔میں اس جہان کا نہیں۔“