مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 76 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 76

76 لفظ ابن اللہ بولا گیاہے تو پھر ہم سے انسان سمجھتے ہیں اس لئے کہ انجیل میں اسے انسان کا بیٹا کہا گیا ہے۔دیکھو حوالے :۔ا۔یسوع ابن داؤد بن ابراہیم۔متی بابا آیت ا ۲۔انسان کا بیٹا کھاتا پیتا آیا۔متی باب ۱ آیت ۱۹دمتی ۱۰/۲۳٫۹/۶٫۸/۲۰ ۳۔میں جو ابن آدم ہوں۔انسان ہوں۔متی باب ۴۔آیت ۴ جواب نمبر ۳:۔خدا کا بیٹا ہونے سے مطلب راستباز‘ اور خدا کا محبوب ہونا ہے۔ا یوحنا ۲/۲۹ و ۲/۱ دوستی ۵/۴۵) معلوم نہیں کہ میسیج میں کونسی ایسی خصوصیت ہے جس کی وجہ سے اُسے تو خدا کا بیٹا بلکہ مجسم خدا سمجھا جاوے اور باقیوں کو محض عاجز انسان خیال کیا جاوے۔دوسری دلیل : مسیح نے عظیم الشان معجزے دکھائے۔کیونکہ وہ معجزے بشری طاقت سے بالا تر تھے۔اس لئے معلوم ہوا کہ مسیح انسان نہ تھا خدا تھا۔جواب نمبرا:۔عیسائی صاحبان اگر معجزے دکھانا ہی الوہیت کی علامت سمجھتے ہیں تو پھر تمام انبیاء علیہم السلام خدا ہونے کے مستحق ہیں۔اور کیوں نہیں؟ آپ لوگ موسیٰ، ایلیاہ وغیرہ کو خدا سمجھتے جنہوں نے آپ کے مسیح سے بھی بڑھ کر مجزے دکھائے۔سینے :۔ا۔پہلا معجزہ: مسیح کا سب سے بڑا معجزہ مردوں کو زندہ کرنا ہے۔مگر اس میں بھی مسیح کی کوئی خصوصیت نہیں۔مسیح کے علاوہ اور انبیاء علیہم السلام سے بھی یہ کرامت صادر ہوئی۔دیکھو حوالے :۔ا۔السیع نے مُردے زندہ کئے۔۲ سلاطین باب ۴ آیت ۳۵ تا ۳۷ ۲- حز قیل نے ہزاروں پرانے مردے زندہ کئے۔حز قیل باب ۳۷ آیت ۱ تا ۱۳ ۳۔ایلیاہ نے مردے زندہ کئے۔اسلاطین باب ۱۷ آیت ۲۲۔الیشع کی لاش نے مردہ زندہ کر دیا۔۲ سلاطین ۱۳٫۲۱ ناظرین خود انصاف فرما سکتے ہیں کہ اگر مسیح بسبب مردے زندہ کرنے کے خدا ہو سکتا ہے تو الیسع حز قیل اور ایلیاہ وغیرہ جنہوں نے ہزاروں مردے زندہ کئے کیوں نہ خدا سمجھے جاویں۔لیکن عیسائی ان کو محض انسان ہی سمجھتے ہیں۔جواب نمبر ۲:۔انجیل سے ثابت ہے کہ مردوں سے مرا دروحانی مردے ہیں نہ کہ جسمانی:۔