مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 75 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 75

75 اور تو خداوند سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے محبت رکھ۔“ ۵۔اکرنتھیوں ۴ تا ۶ / ۸ اور سوا ایک کے اور کوئی خدا نہیں۔اگر آسمان وزمین میں بہت سے خدا کہلاتے ہیں۔چنانچہ بہتیرے خدا اور بہتیرے خداوند ہیں لیکن ہمارے نزدیک تو ایک ہی خدا ہے یعنی باپ۔“ ۶۔افسیوں ۴/۶۔اور سب کا خدا اور باپ ایک ہی ہے جو سب کے اوپر اور سب کے درمیان اور سب کے اندر ہے۔“ ے۔یوحتا ۲۰۱۷ میں اپنے باپ اور تمہارے باپ اور اپنے خدا اور تمہارے خدا کے پاس اوپر جاتا ہوں۔۲۔عیسائیوں کی دلیلیں اور اُن کی تردید پہلی دلیل:۔پہلی دلیل جو عیسائی صاحبان کی طرف سے پیش کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ مسیح کو تورات وانجیل میں خدا کا بیٹا کہا گیا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ وہ خدا کا بیٹا تھا۔جواب نمبر1۔ابن اللہ کا لفظ توریت اور انجیل میں صرف مسیح کے واسطے نہیں بولا گیا بلکہ یہ لفظ مسیح کے سوا سینکڑوں ہزاروں آدمیوں کے متعلق استعمال کیا گیا ہے لیکن عیسائی صاحبان ان تمام لوگوں کو خدا کے بیٹے تسلیم نہیں کرتے۔حالانکہ جیسا مسیح کو ابن اللہ کہا گیا ویسا ہی باقیوں کے حق میں ابن اللہ کا لفظ بولا گیا۔(دیکھو ذیل کے حوالجات ):۔ا۔اسرائیل خدا کا بیٹا ہے۔خروج باب ۴ آیت ۲۲ ۲۔داؤد خدا کا بڑا بیٹا ہے۔زبور باب ۸۹ آیت ۲۶ ، ۲۷ ۳۔سلیمان خدا کا بیٹا ہے۔۴۔قاضی مفتی خدا کے بیٹے ہیں۔ا تواریخ باب ۲۲ آیت ۹ ، ۱۰ زبور باب ۸۲ آیت ۶ ۵۔سب بنی اسرائیل خدا کے بیٹے ہیں۔رومیوں باب ۹ آیت ۴ ۶۔تمام یتیم بچے خدا کے لڑکے ہیں۔زبور باب ۶۸ آیت ۵ ے۔بد کا رلوگ خدا کے لڑکے ہیں۔یسعیاہ باب ۳ آیت ۱ جواب نمبر ۲:۔اگر عیسائی صاحبان مسیح کو اس لئے خدا کا بیٹا تصور کرتے ہیں کہ اس کے لئے