پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 180 of 222

پردہ — Page 180

پرده مطلب یہ ہے کہ اس عمر میں تمہارے ہر عمل میں ایک تبدیلی ہو جانی ہے۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: 66 بچیاں کہتی ہیں کہ ہم تو ابھی چھوٹی ہیں۔گیارہ بارہ سال کی ہیں۔بڑی ہوں گی تو ہم سکارف پہن لیں گی یا کوٹ پہن لیں گی۔تو اگر دس سال تک یہ احساس پیدا نہیں ہوا تو پھر بڑے ہو کر بھی یہ احساس کبھی بھی پیدا نہیں ہوگا۔اس لئے یہ یادرکھو کہ ہمیشہ واقفات ٹو نے دوسروں کے لئے نمونہ بننا ہے۔اپنے لوگوں کے لئے بھی اور اپنی قوم کے لئے بھی نمونہ بننا ہے۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ اپنے لوگوں کے لئے بھی اور اس قوم کے لوگوں کے لئے بھی تبلیغ کریں گے اور ناروے کے نارتھ میں وہاں تک جائیں گے جہاں 2008ء میں جھنڈا لہرا دیا تھا۔اس ایک جھنڈا لہرانے سے، ایک نمائش لگانے سے یا ایک آدمی کو قرآن کریم دینے سے انقلاب نہیں آجایا کرتے۔اس کا پھر follow up بھی ہونا چاہئے۔باقاعدہ پیچھے پڑ کے دیکھنا ہوگا کہ ہم نے جو کام کئے ہیں، ان کو آگے کہاں تک پہنچایا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : پس ایک لیکچر سے، ایک تقریر سے نہ تو پر دے قائم ہو سکتے ہیں اور نہ ہوں گے جب تک کہ ہر ایک کے دل میں یہ احساس نہیں ہوگا کہ ہم نے جو باتیں سنی ہیں ان پر عمل کرنا ہے۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: رات کو سونے سے قبل بجائے TV ڈرامہ دیکھنے کے یا TV ڈرامہ کوئی اچھا ہے تو بے شک دیکھ لولیکن اس میں کسی قسم کا ننگ نہیں ہونا چاہئے۔یا انٹرنیٹ 180