پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 181 of 222

پردہ — Page 181

پر لمبا وقت گزارنے کی بجائے وقت پر سونے کی عادت ڈالیں تا کہ نماز پر اٹھ سکیں اور پھر سونے سے قبل یہ جائزہ بھی لیں کہ ہم نے آج کیا کیا کام کئے ہیں جو ایک واقفہ کو کے لئے ضروری ہیں۔جب نمازیں فرض ہیں تو کیا ہم نے ادا کی ہیں۔قرآن شریف پڑھنے کا حکم ہے تو کیا ہم نے پڑھا ہے۔اور یہ بھی کہ قرآن شریف کے کسی حکم پر ہم نے غور کیا ہے اور اس میں بیان شدہ تعلیم اور معانی نکالے ہیں۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آپ لوگوں نے آگے جا کر پڑھانا ہے۔دوسروں کی تربیت کرنی ہے۔صرف یہ نہیں کہ ایک واقعہ تو ڈاکٹر بن جائے گی، ایک ٹیچر بن جائے گی یا اور کچھ نہیں تو تھوڑی سی پڑھائی کر کے اتنا ہی کافی ہے کہ شادی ہو جائے اور اپنے گھر چلی جائے۔بلکہ آپ لوگوں نے ہر جگہ اپنے نمونے قائم کرنے ہیں۔پس ان نمونوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اُس وقت تک نہیں ہو سکتے جب تک رات سونے سے پہلے آپ خود اپنا جائزہ نہ لیں۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کوئی دوسرا آپ کا جائزہ لے گا تو جھوٹ بولا جا سکتا ہے۔لیکن جب آپ خود اپنا جائزہ لیں گی تو جھوٹ نہیں بول سکتیں۔جب اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے جائزہ لیں گی کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں تم کو دیکھ رہا ہوں تو پھر آپ تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے سچائی کے ساتھ اپنا جائزہ لیں گی۔کیونکہ نہ اپنے آپ کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے اور نہ اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔“ پرده ( کلاس واقفات کو ناروے 28 رستمبر 2011, مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 2 دسمبر 2011ء) دورہ جرمنی کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ 15 سال سے زائد عمر کی واقفات تو بچیوں کی کلاس منعقد ہوئی جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 181