پردہ — Page 170
پرده کرتے ہیں۔کہتے ہیں جب میں تبلیغ کرتا ہوں تو ترک کہتے ہیں کہ ہم کونسا اسلام قبول کریں۔تم ہمیں صحیح اسلام کی دعوت دے رہے ہو وہ اسلام قبول کریں یا جو تمہاری عورتیں ظاہر کرتی ہیں۔اسلام میں تو حکم ہے کہ کرو اور نہیں کر رہی ہوتیں۔کئی عورتیں ہماری واقف ہیں جو نہیں کرتیں۔ایک دفعہ میں نے کہا تھا کہ دعوت الی اللہ کے لئے اپنا نمونہ دکھانا بھی ضروری ہے اور یہ اپنا نمونہ تبلیغ کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔تو دیکھیں آپ کے نمونہ کی وجہ سے یہ جو مثال سامنے آئی ہے دوسروں کو اعتراض کرنے کا موقعہ مل گیا ہے۔اس سے نہ صرف اللہ تعالیٰ کے ایک حکم پر عمل نہ کر کے ایسی عورتیں اس حکم عدولی کی وجہ سے گناہگار ہورہی ہیں بلکہ اس نمونے کی وجہ سے دوسرے لوگوں کے لئے ٹھوکر کا باعث بھی بن رہی ہیں۔اور اس طرح دوہرا گناہ سہیڑ رہی ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اگلی آیت ( سورۃ الاحزاب : 38 ) میں فرمایا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کر کے تم گمراہی میں مبتلا ہو جاؤ گی۔" ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ سوئٹزرلینڈ 4 ستمبر 2004ء مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 7 جنوری 2005ء) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احمدی عورتوں کو نصیحت فرمائی: بعض عرب عورتیں مجھے یہ کہتی ہیں کہ ہم مسجد میں گئے یو کے میں بھی ، اور جگہوں میں بھی، وہاں احمدی عورتوں کے پردے ٹھیک نہیں تھے۔عرب جو ہیں وہ خاص طور پر اپنے بالوں کے پردے کی طرف بہت توجہ دیتی ہیں۔انہوں نے سر ڈھانکا ہوتا ہے۔اس لئے اُن کو بڑا عجیب لگتا ہے کہ احمدی عورتیں نہیں کر رہی ہوتیں۔ہلکا سا ایک دوپٹہ، پھٹی سر پر ڈالی ہوتی ہے۔اس طرف بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ آپ کی وجہ سے کسی کو ٹھوکر نہ لگ جائے۔“ 66 ( خطاب بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء الله جر منی 17 ستمبر 2011 ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 16 / نومبر 2012ء) 170